منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

میٹرک انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کیلئے بری خبر ،والدین میں بھی بے چینی کی لہر دوڑ گئی

datetime 9  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )پنجاب حکومت کی عدم دلچسپی، تعلیمی سال کا دورانیہ طے نہ ہونے کے باعث میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا نصاب فائنل نہ ہوسکا، طلباء امتحانات کی تیاری کیلئے منظور شدہ نصاب کے منتظر ہیں۔پنجاب حکومت تاحال جاری تعلیمی سیشن کا دورانیہ فکس نہ کر سکی، تعلیمی سیشن کا دورانیہ طے نہ ہونے کے باعث سیکنڈ ایئر اور میٹرک کے لاکھوں

طلبا پریشان ہیں۔ پنجاب بورڈز چیئرمینز کمیٹی کے مراسلہ کے باوجود حکومت تعلیمی سیشن پر فیصلہ نہ کر سکی۔بورڈز کمیٹی نے حکومت سے استدعا کی تھی کہ جاری سال میں چھٹیوں کی تعداد اور آئندہ امتحان کے انعقاد سے آگاہ کیا جائے۔ حکومتی فیصلے کے بعد پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ طلباء کا امتحانی نصاب تیار کرے گا۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے اساتذہ بھی حکومتی فیصلے کے منتظر ہیں۔دوسری جانب بی اے، بی ایس سی/ایسوسی ایٹ ڈگری سالانہ امتحانات، پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے انتظامات مکمل کرلئے، امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 86ہزار طلباء کیلئے پنجاب بھر میں 325 سنٹرز قائم،کرونا کے باعث ہر سنٹر میں 35 کی بجائے 20 طلباء کو بیٹھایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے ،بی ایس سی /ایسوسی ایٹ ڈگری کے امتحانات دس ستمبر سے شروع ہورہے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی اے، بی ایس سی/ایسوسی ایٹ ڈگری کے

امتحانات کیلئے انتظامات مکمل کر لیئے ہیں۔پارٹ ون اور ٹو کے امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 86ہزار طلبہ شرکت کررہے ہیں، کنٹرولر امتحانات روف نواز کے مطابق امتحانات کے لئے پنجاب بھر میں 325 کے قریب سینٹر قائم کیے گئے ہیں،سینٹر میں کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ کورونا کے باعث ہر سنٹر میں 35 کی بجائے 20 طلباء کو بیٹھایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…