اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

مشرق وسطیٰ میں لوگ گدھی کے دودھ سے تیار کردہ صابن کے دیوانے

datetime 9  ستمبر‬‮  2021

مسقط(این این آئی )گدھی کے دودھ سے تیار کی جانے والی مصنوعات کا سوشل میڈیا پر بھرپور تمسخر اڑائے جانے کے بعد اچانک گدھی کے دودھ سے تیارکردہ صابن کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پرسامنے آنے والی خبروں اور شہریوں کی آرا سے پتا چلتا ہے کہ گدھی کا دودھ مضر کیمیائی مرکبات سے پاک ہوتا ہے

جس سے تیار کردہ صابن جلد کے مسائل کا جادوئی حل ہوسکتا ہے۔ مشرق وسطی بالخصوص اردن میں گدھی کے دودھ سے تیار کردہ صابن کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ ہو گیا ہے۔عمان کے ریووا بیوٹی سنٹر کی غذائیت کی ماہر سوزانا حداد نے انکشاف کیا کہ گدھی کے دودھ کا صابن جلد میں نمی کی سطح کو متوازن کرنے میں معاون ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گدھی کے دودھ سے تیار کردہ صابن سے چہرے کے دھبوں ، کیل مہاسوں اور جھریوں کے اثرات کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس میں پروٹین اور میگنیشیم ، تانبا ، سوڈیم ، مینگنیج ، زنک ، کیلشیم اور آئرن جیسے معدنی عناصر پائے جاتے ہیں۔حداد نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ گدھی کے دودھ میں کیسین کی کم مقدار اینٹی مائیکروبیکٹریل خصوصیات اور مرکبات ہوتے ہیں جو وائرس اور بیکٹیریا کی نشوونما کو روک سکتے ہیں۔اردن میں گدھی کے دودھ کے صابن کے منصوبے کی مالک سلمی الزعبی نے وضاحت کی کہ یہ پروڈکٹ دنیا کے دوسرے ممالک

میں پائی جاتی ہے۔ یہ صرف اردن کی اختراع نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ خیال گدھی کے دودھ کی اہمیت اور فوائد کو جاننے کے بعد آیا۔ان کاکہنا تھا کہ فی الحال گدھی کے دودھ کی جلد کے خلیوں کو جوان بنانے ، بڑھاپے کی علامات کو کم کرنے اوراس کیفعال ہونے کی صلاحیت کا مطالعہ کیا جا رہا ہے۔ یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ جلد کی کچھ بیماریوں

جیسے ایکزیما اور جلد کی رنگت کی یکسانیت میں یہ دودھ کتنا کار گرہوسکتا ہے۔گدھی کے دودھ کی قلت کی وجہ سے پروجیکٹ کے فیس بک پیج پر نسبتا زیادہ قیمتوں پر صابن فروخت کیا جار ہا ہے۔اس کی قیمت کا اندازہ آپ اس امرسے لگا سکتے ہیں85 گرام صابن کی ٹکیا کی قیمت آٹھ دینار یا گیارہ امریکی ڈالر جبکہ125 گرام ٹکیا دس دینار 14 ڈالر میں فروخت ہو رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…