پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

بٹ کوائن سمیت بڑی کرپٹو کرنسیاں کریش کر گئیں

datetime 8  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ، این این آئی)ایلسلواڈور کی جانب سے بٹ کوائن کو قانونی کرنسی کی حیثیت دیے جانے کے بعد دنیا بھر کی بڑی کرپٹو کرنسیاں کریش کر گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بٹ کوائن میں 18 فیصد جبکہ ایتھریم، اے ڈی اے (کارڈانو) اور ڈوج کوائن کی قیمتیں ایک دن میں 10 فیصد سے زائد گرگئیں۔دوسری جانب اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے گلوبل ڈیجیٹل فنانس(جی ڈی ایف)

پیٹرن بورڈ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جو دنیا کی بعض جدیدترین کرپٹو نیٹوز، فن ٹیک کمپنیوں اور بینکوں کا منفرد بین الاقوامی اتحاد ہے۔پیٹرن ممبر کے طور پر اس تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے والا پہلا بینک، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ دیگر ارکان کے ساتھ مل کر کرپٹو اور دیگر ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے بہترین طریقے اختیار کرنے کا عمل تیز کرے گا اور اْن کی وکالت کرے گا۔اِس مقصد کے لیے بینک دیگر ارکان کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل اثاثوں کی پوری ویلیو چین میں میں کام کرنے والے ایسے اسٹریٹجک انوویٹرز کے نیٹ ورک کی مدد سے، انڈسٹری اور گورننس کے لیے معیار وضع کرنے کے علاوہ ریگولیٹرز، پالیسی میکرز، پیشہ ور افراد اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر اداروں کے درمیان شمولیت میں سہولت فراہم کرے گا۔گلوبل ڈیجیٹل فنانس کے پارنٹرز اور ارکان پر مشتمل وسیع نیٹ ورک سے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی ڈیجیٹل اثاثوں کے بارے میں حکمت عملی اور پورے ایشیا، افریقہ اور مشرق وسطی میں اس کے فٹ پرنٹ کو فائدہ پہنچے گا۔ اس کے علاوہ، یہ ایسا پلیٹ فارم بھی مہیا کرے گا جہاں انڈسٹری کے راہنما انتہائی اہم عالمی مواقع پیداکرنے اور مستقبل میں ڈیجیٹل اثاثوں کو صورت دینے کی غرض سے اکھٹا ہو سکیں۔ڈیجیٹل کرنسیاں رسائی، لاگت،بے ربط لیکویڈیٹی، غیرملکی زر مبادلہ اور سیٹلمنٹ کے خطرات سے تعلق رکھنے والے مسائل حل کر کے فنانشل سروسز

میں متعدد کمزوریوں کو دور کرنے کی گنجائش پیدا کرکے مستقبل میں رقم کوایک صورت دینے میں اہم کردار ادا کریں گی۔دنیا بھر میں بینکاری کی سہولتوں سے محروم لاکھوں افراد کو عالمی معیشت تک بہتر اور کم قیمت رسائی فراہمی، انٹیگریٹیڈ سپلائی چینز اورمحفوظ تر فنانشل سسٹم کی تخلیق کے ذریعے مالی شمولیت میں بھی مدد کرے

گی۔ اسی کے ساتھ، فنانشل کرائم، استحکام، قانونی حقوق، خطرات پر کنٹرول اور جدت کو فروغ جیسے اہم مسائل سے نمٹنے کے لیے لچکدار ریگولیٹری فریم ورک کے قیام میں ریگولیٹرز کا کردار بھی بہت اہم ہے۔ مین اسٹریم ایڈاپشن اور ایسے اداروں اور پیشہ ور سرمایہ کارو ں کے لیے سرمایہ کاری کا محفوظ اور قابل اعتماد

انفرااسٹرکچر کی تیاری یقینی بنانے میں مرکزی بینکوں، تجارتی بینکوں اور فن ٹیک جیسے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون بھی کلیدی حیثیت رکھتا ہے جو کرپٹو کرنسیوں سمیت ڈیجیٹل اثاثوں تک رسائی چاہتے ہیں۔اس بارے میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے ہیڈ آف فنانشل مارکیٹس، الیکٹرونک ٹریڈنگ اینڈ پلیٹ فارم، جیف کاٹ نے کہا:”ہم جی ڈی

ایف پیٹرن بورڈ میں شمولیت پر بہت پر جوش ہیں اور ایسے مواقع کی توقع رکھتے ہیں جہاں ہم دیگر ڈیجیٹل اثاثوں کی ایڈاپشن میں مدد کی غرض سے عالمی ماہرین کے ساتھ تعاون کر سکیں اور ڈیجیٹل اثاثوں کے معیارات میں انڈسٹری کے درمیان بات چیت میں حصہ لینے، سہولت فراہم کرنے اور راہنمائی کر سکیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ

کمپلائنس اور کنزیومر پروٹیکشن جیسے اْصولوں کی بنیاد پر ڈیجیٹل اثاثوں کی بامقصد ایڈاپشن سے زیادہ عمدہ اور شمولیتی فنانشل سسٹم کو فروغ دے سکتے ہیں اور بینکوں کی یہ مستقل ذمہ داری ہیکہ وہ اوپن اور قابل اعتماد گلوبل فنانشل آرکیٹیکچر کی تیاری میں مدد فراہم کریں۔“گلوبل ڈیجیٹل فنانس کے ایگزیکٹو کو چیئر، لارنس ونٹرمیئر نے

کہا:”ادارتی سطح پر ڈیجیٹل اثاثوں کی ایڈاپشن تیزی سے ترقی کرتی ہے اور ہمیں لازماً یہ بات یقینی بنانی چاہیے کہ پوری انڈسٹری میں اعلی ٰترین بہترین طریقے اور معیار موجود ہیں، ابھرتی ہوئی پالیسی اور ریگولیشن سے ایسی مطابقت میں ہیں جس میں فکر اور ترقی پائی جاتی ہے۔ گلوبل ڈیجیٹل فنانس اور ہمارے ارکان ان معیارات کی تخلیق

کے لیے مارکیٹ کے شرکاء، پالیسی میکرز اور ریگولیٹرز کے ہمراہ ایک مشترکہ انگیجمنٹ فورم پر پیش پیش ہیں۔ہمیں اپنے 10 رْکنی پیٹرن بورڈ میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی شمولیت پر خوشی ہے جو جی ڈی ایف کے لیے اسٹریٹجک سمت متعین کر رہا ہے۔اْن کی لیڈرشپ کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں کے لینڈ اسکیپ میں ہمارے مالی اداروں کو کسٹڈی، سیٹلمنٹ فائنلٹی اوربروکریج کے شعبوں میں معیار بلند کرنے میں ہمارے مالی اداروں کی مدد کرے گی۔“

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…