اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایم ایس سی آئی نے پاکستان کو ایمرجنگ مارکیٹ سے نکال دیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)ایم ایس سی آئی کی جانب سے نئی درجہ بندی کے بعد پاکستان کو ایمرجنگ مارکیٹ سے ڈاؤن گریڈ کرکے فرنٹیئرمارکیٹ انڈیکس میں شامل کردیا گیا ہے ایم ایس سی آئی کی جانب سے نئی درجہ بندی کے بعد پاکستان کوایمرجنگ مارکیٹ سے

ڈاؤن گریڈ کرکے فرنٹیئرمارکیٹ انڈیکس میں شامل کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ایم ایس سی آئی نے یہ فیصلہ مارکیٹ کے شراکت داروں کے فیڈ بیک کی بنیاد پرکیا ہے ایم ایس سی آئی نے پاکستان کو ایمرجنگ مارکیٹ سے فرنٹیئرمارکیٹ انڈیکس میں منتقلی کے حوالے سے شراکتداروں کی رائے بھی لی تھی ایم ایس سی آئی نے یہ فیصلہ اپنے ششماہی جائزے میں کیا ہے اور پاکستان کو ایم ایس سی ا?ئی کے فرنٹیئر مارکیٹ میں ستمبر 2021 سے منتقل کردیا جائے گا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ فرنٹیئر مارکیٹ میں ویٹیج 1.90 فیصد ہوگا۔ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ ایمرجنگ مارکیٹ تک رسائی کی ضروریات کو پورا کرتی تھی۔ ایم ایس سی آئی کے مطابق پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کا حجم، معیارات اور لیکوڈٹی کے معیار پرپورا نہیں اترتی ہے واضح رہے کہ مذکورہ فیصلے سے قبل پاکستان کے مجموعی طورپر19 ادارے ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں شامل تھے جن میں 3 بڑے حجم اور16 چھوٹے حجم کی حامل کمپنیاں شامل تھیں جبکہ اس نئے فیصلے کے بعد ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس سے 4 بڑے حجم اور 19 چھوٹے حجم کی حامل کمپنیوں کو فرنٹئیرمارکیٹ انڈیکس میں منتقل کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…