پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کو افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت اور نہ ہی اپنی مرضی کے فیصلے مسلط کر نے چاہئیں ٗ مریم نواز کی تجویز

datetime 8  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ پاکستان کو افغان شہریوں کی مرضی اور ان کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے اور پاکستان کو اپنی مرضی کے فیصلے ان پر مسلط نہیں کرنے چاہئیں ،ہمیں عالمی برادری کے ساتھ مل کر متاثرہ افغان خاندانوں کی بحالی میں تعاون کرنا

چاہیے اور پاکستان کو ان کے اندورنی معاملات سے دور رہنا چاہیے،میرے کیس کے دلائل بہت مضبوط ہیں ،میرٹ پر بحث سے قابل ایک درخواست جمع کرانے چاہتی ہوں،آئندہ انتخابات کے لیے نامزد امیدوار سے متعلق پارٹی کے صدر شہباز شریف جو فیصلہ کریں گے حمایت کرینگے ۔ بدھ کو یہاں ایون فیلڈ ریفرنس میں دائر اپیلوں پر سماعت کے بعد احاطہ عدالت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان ایک آزاد ملک ہے اس لیے ہمیں ان کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے زور دیا کہ ہمیں عالمی برادری کے ساتھ مل کر متاثرہ افغان خاندانوں کی بحالی میں تعاون کرنا چاہیے اور پاکستان کو ان کے اندورنی معاملات سے دور رہنا چاہیے۔جسٹس عائشہ کی سپریم کورٹ میں ترقی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتی، کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔انہوں نے ایون فیلڈ ریفرنس میں دائر اپیلوں سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ میرے کیس کے دلائل بہت مضبوط

ہیں اور بینچ کے سامنے واضح کیا کہ کیس کے میرٹ پر بحث سے قابل ایک درخواست جمع کرانے چاہتی ہوں۔مریم نواز نے کہا کہ پیش کی جانے والی درخواست میں تمام حقائق شامل ہوں گے کہ کیس کیوں بنایا گیا، اس کے محرکات کیا تھے، کون تھا اس کے پیچھے اور کیسے وہ کامیاب ہوئے۔افغانستان سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان

کو افغان شہریوں کی ماضی اور ان کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے اور پاکستان کو اپنی مرضی کے فیصلے ان پر مسلط نہیں کرنا چاہیے۔نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ افغانستان ایک آزاد ملک ہے اس لیے ہمیں ان کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اپیل محض انتقام پر مبنی چیزیں ہیں، مذکورہ درخواست میرے وکلا تیار کررہے ہیں اور اسی درخواست کو جمع

کرانے کے لیے میں نے عدالت سے وقت مانگا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ میرے وکیل امجد پرویز کورونا کی وجہ سے بیمار ہیں، اس لیے انہوں نے 2 روز قبل میرے کیس میں مزید وکالت سے معذرت کرلی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے لیے نامزد امیدوار سے متعلق پارٹی کے صدر شہباز شریف جو فیصلہ کریں گے ہم سب ان کے ساتھ اتفاق کریں گے اور حکومت کب تک اپنے

سیاسی مخالف کو نااہل کراتے جائیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ جیسے جیسے حکومت کے دن پورا ختم ہوتے جارہے ہیں، ان کی انتقام پرمبنی سیاست بھی بڑھتی جارہی ہے۔صحافی نے سوال کیاکہ چوہدری نثار کے مطابق پیپلز پارٹی اچھی سیاست کررہی ہے جس پر مریم نواز نے جواب دیاکہ میں اس بات پر کوئی کمنٹ نہیں کرنا چاہتی،میں اس بات کو کمنٹ کے بھی قابل نہیں سمجھتی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عوام مشکل میں ہیں، پاکستان میں تبدیلی ضرور آئے گی لیکن جھوٹی اورجعلی تبدیلی سے پاکستان کی جان چھوٹے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت ڈلیور کرنے میں ناکام ہوئی ہے اور پی ٹی آئی پنجاب ہی نہیں بلکہ ملک کے ہر کونے میں ناکام ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…