جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 45 ہزار سے زائد نوجوانوں کو روزگار فراہم کر دیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو کاروباری مواقع کی فراہمی، وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 45 ہزار سے زائد نوجوانوں کو روزگار فراہم کر دیا،ملک بھر کی طرح سندھ کے نوجوانوں میں بھی بزنس لون کی تقسیم تیز کر دی گئی ،نوجوان

حکومتی منصوبے سے کس طرح فائدہ اٹھا رہے ہیں؟ ،گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کامیاب جوان کی کامیاب کہانی ٹویٹر پر شیئر کر دی،میر پور خاص کا رہائشی محمد انور چند دنوں میں کامیاب کاروبار کا مالک بن گیا،وفاقی حکومت سے بروقت قرض کی رقم ملنے پر لوڈر گاڑی خرید کر روزگار شروع کر لیا۔ گور نر سندھ نے کہاکہ وفاقی حکومت چھوٹے کاروبار سے لے کر بڑے بزنس تک بھرپور مدد فراہم کر رہی ہے، مشکل مالی حالات کے دوران روزگار کی فراہمی کیلئے اقدامات خوش آئیند ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت سندھ کے نوجوانوں کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتی، عثمان ڈار سے سندھ کے نوجوانوں کو قرضوں کی تقسیم تیز کرنے کی درخواست کی ہے ۔ گور نر سندھ نے کہاکہ انشااللہ وزیراعظم کے ویڑن کے مطابق اپنے نوجوانوں پر سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری رکھیں گے،بزنس لون اور اسکل اسکالرشپس پروگرام میں زبردست کامیابی پر سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار مبارکباد کے مستحق ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…