بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

یہ ایک چیز آپ کے ہزاروں روپے بچاسکتی ہے بس صرف اس سے یہ کام کریں اور پائیں بھرپور فائدہ

datetime 7  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چائے شوق سے پیتے ہیں مگر اس کو بنانے کے بعد جو ابلی ہوئی پتی بچتی ہے اس کو پھینک دیتے ہیں تو پتی کو پھینکنے کے بجائے اسے اچھی طرح سے پانی سے صاف کرلیجیئے چائے پتی کو اس طرح سے صاف کریں کہ اس میں سے چینی کا میٹھا پن نکل جائے

پھر آپ اس چائے پتی کو مختلف کاموں کے لئے استعمال کرسکتے ہیں ابلی ہوئی چائے پتی کے فائدوں کے بارے میں ہر کسی کو نہیں معلوم ہوتا۔کے فوڈ کے مطابق زخموں کو بھرنے کے لئے ابلی ہوئی چائے پتی کا استعمال کیا جاسکتا ہے ابلی ہوئی چائے پتی میں ایک ایسا اینٹی بائیوٹک عنصر پایا جاتا ہے جو بڑے سے بڑے زخموں کو جلدی بھر دیتا ہے اور زخم جلد ہی ٹھیک ہوجاتا ہے اس لئے چائے پتی کے پانی سے اپنے زخم کو اچھی طرح سے صاف کرلیں اور زخم پر ابلی ہوئی پتی ڈال کر پٹی باندھ لیں یہ جلد ہی ٹھیک ہو جائے گا۔ کبھی چوٹ لگ جائے اور خون بہنا بند نہ ہو تو فوری چائے کی پتی ڈال دیں آپ دیکھیں گے جلد ہی خون بہنا بند ہو جائے گا۔ گھر کے شیشے چمکانے کے لئے بھی اس پتی کو استعمال کرسکتے ہیں، ایک کپڑے کو گیلا کریں اس میں چائے کی ابلی ہوئی پتی رکھیں اور اس سے شیشے کو صاف کریں پھر سادے پانی سے صاف کرلیں لیجیئے شیشے بھی چمک جائیں گے۔ فرنیچر کو صاف کرنے کے لئے بھی اسی پتی کو استعمال کریں اور پالش جیسی چمک پائیں۔ گھر میں کیڑے مکوڑے اور کھٹمل آتے ہیں تو ایک سفید کپڑے میں چائے کی ابلی ہوئی پتی رکھ کر گھر میں اس جگہ رکھیں جہاں مکوڑوں کا گزر زیادہ ہے، یہ مکوڑے بھاگ جائیں گے۔ جن لوگوں کی ناک بند رہتی ہے وہ اس ابلی ہوئی پتی کو پانی میں ڈالیں اور جوش دے لیں، اور اس کی بھاپ لیں یہ زیادہ آسان طریقہ ہے بند ناک کو کھولنے کا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…