منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کے لیے خوشخبری ٗ بجلی کے بلوں میں 60 فیصد تک کمی کی نوید سنا دی گئی

datetime 7  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے بجلی کے بلوں میں 60فیصدتک کمی کی نوید سنادی،وفاقی حکومت نے کم خرچ والے بجلی کے پھینکے،واٹر موٹرز ودیگر آلات تیار کرلی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ بجلی سے چلنے والے آلات جیسے پنکھے، واٹر موٹر میں نئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے،نئی ٹیکنالوجی سے بنے پنکھے و دیگر آلات

میں بجلی کا استعمال 40 سے 60 فیصد کم ہوجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ نئی ٹیکنالوجی سے بنے والی واٹر موٹر بہتر کارکردگی اور بجلی کم استعمال کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ نئے آلات سے بجلی کے بلوں میں واضح کمی ہوگی، بچت شدہ بجلی کو انڈسٹری، و دیگر شعبوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے،اس پہلے بجلی ضائع ہوتی تھی،وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکنالوجی سے عوام کو مستفید کرنا ہے۔دوسری جانب کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو کاروباری مواقع کی فراہمی، وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 45 ہزار سے زائد نوجوانوں کو روزگار فراہم کر دیا،ملک بھر کی طرح سندھ کے نوجوانوں میں بھی بزنس لون کی تقسیم تیز کر دی گئی ،نوجوان حکومتی منصوبے سے کس طرح فائدہ اٹھا رہے ہیں؟ ،گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کامیاب جوان کی کامیاب کہانی ٹویٹر پر شیئر کر دی،میر پور خاص کا رہائشی محمد انور چند دنوں میں کامیاب کاروبار کا مالک بن گیا،وفاقی حکومت سے بروقت قرض کی رقم ملنے پر لوڈر گاڑی خرید کر روزگار شروع کر لیا۔ گور نر سندھ نے کہاکہ وفاقی حکومت چھوٹے کاروبار سے لے کر بڑے بزنس تک بھرپور مدد فراہم کر رہی ہے، مشکل مالی حالات کے دوران روزگار کی فراہمی کیلئے اقدامات خوش آئیند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت سندھ کے نوجوانوں کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتی، عثمان ڈار سے سندھ کے نوجوانوں کو قرضوں کی تقسیم تیز کرنے کی درخواست کی ہے ۔ گور نر سندھ نے کہاکہ انشااللہ وزیراعظم کے ویڑن کے مطابق اپنے نوجوانوں پر سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری رکھیں گے،بزنس لون اور اسکل اسکالرشپس پروگرام میں زبردست کامیابی پر سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار مبارکباد کے مستحق ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…