بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

عوام ہماراساتھ دیں،پنجاب اورپاکستان کی قسمت بدل دینگے ٗ بلاول بھٹو

datetime 7  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلسی(این این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ عمران خان نے ملک وقوم کے ساتھ جوکچھ کردیاہے ،پاکستان پیپلزپارٹی اقتدارمیں آکراس سے حساب لے گی ،کسی صورت میں معاف نہیں کیاجائیگا، عوام نے ذوالفقارعلی بھٹوکاساتھ دیاتوملک کی قسمت بدل گئی شہیدبینظیربھٹوکاساتھ دیاتوملک نے ترقی کی قائدعوام نے جووعدے عوام سے کئے تھے

ہم ان کوپورے کریں گے پنجاب سمیت پورے پاکستان کی قسمت تبدیل کرکے رہیں گے، اگلی حکومت پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوگی وزیراعظم اوروزیراعلیٰ جیالے ہوں گے،پوزیشن لیڈراگرپی پی پی کاہوتوجیل لاہورکاہوتوآزادپھررہاہوتاہے، کتنا تضاد ہے ۔وہ  جلہ جیم میں ورکرزکنونشن سے خطاب کررہے تھے اس موقع پرسابق گورنرمخدوم احمدمحمود،سیدعلی حیدرگیلانی،سیدعلی موسیٰ گیلانی،سیکرٹری اطلاعات جنوبی پنجاب نوابزادہ افتخاراحمدخان،مرکزی راہنما پی پی پی حیدر زمان قریشی،مرکزی راہنما پی پی پی فیصل کریم کنڈی،ضلعی صدرمحمودحیات ٹوچی خان،جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب نتاشہ دولتانہ،صدرخواتین ونگ جنوبی پنجاب ایم پی اے شازیہ عابد،سید فضل محمودبہاولنگر،سینئر نائب صدرجنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم،کوآرڈینیٹرجنوبی پنجاب عبدالقادرشاہین،چوہدری کامران یوسف،نواب علی رضاخان،چوہدری بلال احمدایڈووکیٹ،سیداعجازحسین شاہ،چوہدری نذیرگجر،راؤساجدگوگی،راناضیاخان،رانامظہرخان،عبداللہ حیات خان راؤساجد علی

ملتان،فیاض احمدلکھویراایڈووکیٹ،ذوالفقارعلی معصومی،کامران خان گھمن،عبدالخالق کلال ودیگربھی موجودتھے۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ عوام نے ذوالفقارعلی بھٹوکاساتھ دیاتوملک کی قسمت بدل گئی شہیدبینظیربھٹوکاساتھ دیاتوملک نے ترقی کی قائدعوام نے جووعدے عوام سے کئے تھے ہم ان کوپورے کریں گے

پنجاب سمیت پورے پاکستان کی قسمت تبدیل کرکے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ شہادت ہماری منزل ہے ،عوام کی مددسے پاکستان پیپلزپارٹی کاسابق دورواپس لائینگے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف سازشیں کی گئیں لیکن پاکستان کی عوام نے پاکستان پیپلزپارٹی کوہمیشہ کیلئے زندہ رکھاہواہے ،قائدعوام کوشہیدکرنے کے پیچھے بہت بڑی

سازش تھی ،شہیدبی بی کوسیکورٹی رسک قراردے کرسازشیں کی گئیں ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت چینی،آٹااورگھی چوروں کاٹولہ ہے بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھاکہ جلہ جیم کے جلسہ نے ثابت کردیاہے کہ پیپلزپارٹی جیت چکی ہے وہاڑی کابھٹوکل بھی زندہ تھاپنجاب کابھٹوکل بھی زندہ تھامزدور کابھٹوکل بھی زندہ تھاآج بھی زندہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے عوام کے ووٹ پر،جیب پراورپیٹ پرڈاکاڈالاہے، یہ سلیکٹڈکس قسم کاعذاب بن کرآیاہے ،مہنگائی اوربے روزگاری تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ چکی ہے ،ہم آمریت کامقابلہ کرنے والے ہی عمران خان کوبھگائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگلی حکومت پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوگی وزیراعظم اوروزیراعلیٰ جیالے ہوں گے۔ ان کاکہناتھاکہ اس میں کتناتضادہے کہ اپوزیشن

لیڈراگرپی پی پی کاہوتوجیل میں،لاہورکاہوتوآزادپھررہاہوتاہے۔ بلاول بھٹوکاکہنا تھاکہ حکومت قومی احتساب بیورو(نیب)اورفیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)کے ڈنڈے سے ٹیکس اورریونیومیں اضافہ کرناچاہتی ہے اورہرکسی کوچوراورڈاکوسمجھتی ہے اگراسی طرح سب کوچورڈاکوقراردیاجاتارہاروپاکستان کی معیشت کون چلائیگا۔بلاول بھٹوزرداری نے

کہاکہ حکومت کاروباری برادری کودشمن نہیں ساتھی سمجھے،بزنس کمیونٹی کواعتمادمیں لیناہوگاجب سب کوحکومت سے خوف ہوتوپھرٹیکس ریونیوکم ہی ہوگابلاول بھٹوکاکہناتھاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کے مزدوروں کوحقوق دے گی محافظ اورمزدوروں کی پارٹی ہے مزدورہمارااثاثہ ہیں ،موجودہ دورحکومت میں صرف امیروں کوفائدہ ہواہے معیشت چلانے کیلئے ایسانہیں

ہوتامعیشت مزدورسے اورتنخواہ دارطبقہ سے شروع ہوتی ہے ۔ان کاکہناتھاکہ پاکستان کاکسان خوشحال نہیں ہوگاتوپاکستان بھی خوشحال نہیں ہوگاعوام سے ہمیشہ حق حکمرانی چھیناگیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب نے میاں نواز شریف کی حکومت دیکھی عمران خان کی حکومت بھگتی اب پاکستان پیپلزپارٹی کی نوجوان قیادت کوموقع دیں ، انہوں نے کہاکہ اگرصاف اورشفاف الیکشن ہوئے

توپاکستان پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی اورملک میں حکومت پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوگی ہم تمام سیاسی جماعتوں کوساتھ لے کرچلناچاہتے ہیں موجودہ حکومت نے ملک کاجوحشرکردیاہے اب کوئی اکیلااس ملک کی قسمت نہیں بدل سکتا۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئیسابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی نے کہاکہ کسی کے نظریہ کوختم نہیں کیا

جس سکتاہے پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک کومتفقہ آئین دیاہے ،ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت بنایامحترمہ بے نظیر بھٹو نے ایٹمی میزائل پروگرام لانچ کیاکنٹینرپرچڑھ کروعدے کرنے والوں نے اپنے منشورپرعمل نہیں کیاپیپلزپارٹی نے اپنے دورپر85فیصدعمل کیاپیپلزپارٹی کے دورمیں کسانوں کواجناس کی عالمی قیمت ملی ان کاکہناتھاکہ صحافیوں کے خلاف کالے قوانین

کومستردکرتے ہیں۔سابق گورنرمخدوم احمدمحمودنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی نے عوام کوپریشان کررکھاہے بجلی اوردیگراشیاء عوام کی قوت خریدسے باہرہیں پاکستان بین الاقوامی اورمقامی طورپرمسائل میں گھرچکاہے۔بلاول بھٹو ملک کو مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتاہے کنونشن سے نوابزادہ افتخاراحمد،نتاشہ دولتانہ اورمحمودحیات ٹوچی خان نے بھی خطاب کیاکنونشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو،محترمہ بے نظیربھٹو،محترمہ نصرت بھٹواوردیگرشہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…