اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )طالبان سے جان بچانے کے لیے 20برطانوی کمانڈوز کو برقعہ پہننا پڑ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق افغان فوجیوں کے بعدفراری کے بعد برطانوی سپشل فورسز کے
20کمانڈوز کی برقعہ پہن کر کابل ائیر پورٹ پہنچنے کی خبر سامنے آئی ہے ۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق کابل ائیر پورٹ پہنچنے والے ان کمانڈوز کا تعلق برطانیہ کی سپیشل فورسز (ایس اے ایس )رجمنٹ سے ہے اور یہ افغانستان کے جنوبی علاقے میں تعینات تھے ، افغان طالبان کے ملک پر قبضے کے بعد انہیں وہاں سے برقعہ پہن کر کابل ائیرپورٹ پہنچنا پڑا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی کمانڈوز کو کئی جگہ روکا گیا لیکن انہوں نے طالبان کا جھنڈے اٹھائے ہوئےتھے اور انہوں نے ہر جگہ یہ یقین دہانی کروائی کے وہ آزادی کا جشن پورے ملک میں منارہے ہیں اور اپنے ہیروز کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی کسی نے تلاشی نہیں لی ۔ انہیں یہ برقعے اس وجہ سے پہننا پڑیں کیونکہ برطانوی فوج نے ائیر پورٹ لانے کے معاملے پر ہاتھ کھڑے کر دیے تھے جس کے بعد انہیں خواتین کے برقعے پہن کر کابل ائیر پورٹ پہنچنا پڑا جہاں ان کی قہوے پلایا گیا اور پروٹوکول دیا گیا ۔