جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

آر ایس ایس کا طالبان سے موازنہ، انتہا پسند ہندو جاوید اختر کے پیچھے پڑ گئے

datetime 6  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) بالی وڈ کے مشہور کہانی کار، منظر نامہ نگار اور گیت کار جاوید اختر حالیہ حالات پر دئیے گئے انٹرویو کے بعد سے مشکل میں پھنس گئے ۔جاوید اختر

نے بھارتی ٹی وی چینل پر طالبان کا موازنہ ہندو قوم پرست تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)سے کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح طالبان ایک اسلامی ریاست چاہتے ہیں، اسی طرح ایسے لوگ بھی ہیں جو ہندو راشٹر چاہتے ہیں۔ یہ تمام لوگ ایک ہی نظریے سے تعلق رکھتے ہیں، چاہے وہ مسلمان ہوں، عیسائی ہوں، یہودی یا ہندو۔انہوں نے طالبان کو ظالم کہا لیکن ساتھ ہی کہا کہ آر ایس ایس بھی قابل مذمت ہیں، اور جو ان جیسی تنظیموں کی حمایت کرتے ہیں، وہ سب ایک جیسے ہیں۔جس کے بعد بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے جاوید اختر کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے ان سے معافی کا مطالبہ کیا ۔بی جے پی رہنما رام کدم نے ٹوئٹر پر دھمکی دی کہ جب تک جاوید اختر آر ایس ایس کے کروڑوں کارکنوں سے ہاتھ جوڑ کر معافی نہیں مانگتے، ان کی اور ان کے خاندان کی کوئی بھی فلم انڈیا کی سر زمین پر نہیں چلے گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…