اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت کے معیشت میں بہتری کے دعوے دھرے رہ گئے، تجارتی خسارہ 7 ارب 49کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن)ادارہ شماریات نے بیرونی تجارت کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔مالی سال کے پہلے 2ماہ میں تجارتی خسارے میں 119.94 فیصد اضافے کے ساتھ تجارتی خسارہ 7 ارب 49کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق برآمدات 27.59 فیصد اضافے سے 4 ارب 57کروڑ ڈالر ریکارڈ ہو ئیں جبکہ گذشتہ سال 3 ارب 58کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں،درآمدات 72.59فیصد اضافے سے 12 ارب 6 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ گذشتہ سال 6 ارب 99کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں جس سے تجارتی خسارہ 7 ارب 49کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا ادارہ شماریات کے مطابق جولائی کے مقابلے اگست میں برآمدات میں 4.53 فیصد کمی رہی، جولائی 2021 میں برآمدات کا حجم 2 ارب 34کروڑ ڈالر تھا، اگست 2020 میں برآمدات کا حجم 2 ارب 23 کروڑ ڈالر تھا، جولائی کے مقابلے اگست میں درآمدات میں 15.39 فیصد اضافہ ہوا، جولائی 2021 میں درآمدات کا حجم 5 ارب 60کروڑ ڈالر تھا، اگست 2020 میں درآمدات کا حجم 6 ارب 46 کروڑ ڈالر تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…