پیر‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2026 

’فارمولا ریسنگ کار‘میں کتنے افراد بیٹے ہیں وائرل ویڈیو پر ندایاسر کا ردعمل آگیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف پاکستانی میزبان و اداکارہ ندا یاسر اپنے مارننگ شو کی ایک پرانی ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بننا رہا ہے ۔اس وائرل ویڈیو کلپ میں ندا کونسٹ ( NUST ) یونیورسٹی کے طلباء سے کچھ سوالات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

جنہوں نے ایک فارمولا 1 ریسنگ کار بنائی اور طلباء کو ان کی اس شاندار کامیابی پر ندا یاسر کے مارننگ شو میں مدعو کیا گیا تھا۔اس حوالے سے اردو انڈیپنڈیٹ سے بات چیت کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ وائرل کلپ 6 سے 7 سال پرانا اور انہیں بالکل بھی یہ اندازہ نہیں تھا کہ یہ اچانک سامنے آئے گا ۔ انکا کہنا ہے کہ مجھے کسی ذریعے سے معلوم ہوا کہ ان کے پروگرام کی پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے اس وقت کلپ دیکھ کر تو میں مسکرا رہی تھی کیونکہ یہ مجھے مضحکہ خیز لگ رہاتھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ غلطی ہوئی تھی اس پر ہنسی بھی آتی ہے لیکن آئندہ پوری کوشش کروں گی کہ اس مکمل تحقیقات کے بات نہ کروں ۔ میزبان نے مزید کہا کہ مجھے ایک بات کا شکوہ ہے کہ میں نے ہزاروں بہت اچھے شو کیے ہیں، جس کا فیڈ بیک بھی بہت اچھا آتا ہے، مگر ان میں کی گئی کوئی بات کبھی بھی وائرل نہیں ہوتی اور اس پر مجھے بہت زیادہ دکھ ہوتا ہے۔دوسری جانب وائرل کلپ کو لے کر ندا یاسر سے ویڈیو میں طلباء سے چند سوال پوچھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ندا یاسر نے فارمولا 1 ریسنگ کار کے بارے میں پوچھا کہ کیا اس میں ایک سے زیادہ لوگ بیٹھ سکتے ہیں؟طالب علم نے ندا کے سوال کا جواب دیا کہ ’دراصل یہ فارمولا کار ہے لہٰذاصرف ایک ہی فرد بیٹھ سکتا ہے۔‘جس پر ندا نے کہا کہ ’او تو ابھی یہ صرف ایک فارمولا ہے، کیا آپ نے ابھی تک اس کا کسی کار پر تجربہ کیا ہے؟‘ندا کے اس سوال پر ایک طالب علم نے ندا یاسر کی اصلاح کرتے ہوئے کہا کہ ’نہیں، یہ ایک فارمولا کار ہے۔ ہم نے بنائی ہے اور یہ ایک ریس کار ہے۔‘جس پر ندا یاسر نے ایک اور مضحکہ خیز سوال پوچھ کر سب کو حیران کردیا کہ ’تو، کیا یہ پیٹرول کار کی طرح تیز چلتی ہے؟‘ندا یاسر کے شو کی یہ پرانی ویڈیو کلپ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور فارمولا کارز کے بارے میں معلومات نہ ہونے پر سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کلپ پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں جس کی وجہ سے ندا یاسر اس وقت پاکستان میں ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز کا حصّہ بنی ہوئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…