جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

پنجشیر مکمل فتح، طالبان نے کلمے والا پرچم پنج شیر کے گورنر ہاؤس پر لہرا دیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )طالبان کی جانب سے پنج شیر مکمل فتح کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق طالبان نے پنجشیر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد کلمے والا پرچم پنجشیر کے گورنر ہائوس پر لہرا دیا ۔ اس حوالے سے ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ

طالبان کا پنج شیر پر مکمل کنٹرول ہے ۔ افغان اردو کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پنجشیر کا مسئلہ مذاکرات اور افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی لیکن دوسرے فریق کی جانب سے مسلسل انکار کے بعد جنگ کے ذریعے حل کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں جنگ کا خاتمہ ہو گیا ۔ پنجشیر اب حکومتی کنٹرول میں ہے۔دوسری جانب افغانستان کے صوبہ پنجشیر میں طالبان سے جھڑپ میں مزاحمتی فورس کے ترجمان فہیم دشتی جاں بحق ہوگئے۔گزشتہ کئی روز سے پنجشیر میں طالبان اور مزاحمتی فورس کے درمیان جنگ جاری ہے جبکہ طالبان کی جانب سے آج صوبے کے تمام اضلاع پر کنٹرول کا دعویٰ کیا گیا ہے۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق وادی پنجشیر میں طالبان سے جھڑپ میں مزاحمتی فورس کے ترجمان فہیم دشتی مارے گئے۔افغان میڈیا کے مطابق پنج شیر کی مقامی ملیشیا کا ترجمان فہیم دشتی طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہو گیا،فہیم دشتی ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے بھانجے ہیں ،مراحتمی فورس نے بھی فہیم دشتی کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔دوسری جانب مزاحتمی فورس کا اہم کمانڈرجنرل عبدالودود بھی طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں مارا گیا۔افغان میڈیا رپورٹس میں مزاحمتی فورس کے دیگر اہم کمانڈرز کی بھی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔قبل ازیں طالبان مخالف قومی مزاحمتی فورس کے سربراہ احمد مسعود نے جنگ روکنے کی مشروط پیشکش کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…