ویٹی کن سٹی (آن لائن )عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ویٹیکن سٹی میں ہفتہ وار دعا میں افغان عوام کے لیے دعا کی۔پوپ فرانسس نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورت حال میں تکالیف کے شکار افغانوں کے لیے دعاگو ہیں، امید ہے کہ بہت سے ممالک کھلے دل سے افغان تارکینِ وطن کا خیر مقدم کریں گے۔عیسائیوں کے روحانی پیشوا نے کہا کہ افغانستان میں بیگھر ہونے والے افراد کے تحفظ کے لیے بھی دعائیں ہیں۔پوپ فرانسس نے کہا کہ افغانستان میں نوجوانوں کی تعلیم کے خواہاں ہیں۔