جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے حکومت نے کوششیں تیز کر دیں ، زبردست اعلان

datetime 5  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نےکہا ہےکہ دفتر خارجہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیےکوششیں کر رہا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت علی محمد خان کا کہنا تھا کہ وہ

وزیر اعظم عمران خان سے بھی عافیہ صدیقی کی رہائی میں کردار ادا کرنےکی درخواست کریں گے۔ وزیر مملکت علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ میری دعا ہےکہ اللہ ہم سے بھی محمود غزنوی والا کام لے۔قبل ازیں وفاقی وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمدخان نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب ہم سرینگر میں جمعہ اور عیدین کی نمازیں ایک ساتھ اداکریں گے، جموں وکشمیر گورنر ہاؤس پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرائے گا، سید علی گیلانی کشمیریوں کے سرخیل تھے ان کامشن جاری وساری رہے گا۔ان خیالات کااظہار وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمدخان نے یہاں مظفرآباد میں لیفٹیننٹ ناصرحسین خالد سلہریا شہید کی پہلی برسی کے موقع پرمنعقدہ بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں جمعیت علمائے اسلام جموں وکشمیر مظفرآباد ڈویژن کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری عبدالماجد، پروفیسر راجہ محبوب احمدخان، پی ٹی آئی کے رہنما عدیل احمد میر، جبار مغل، جموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی صدر سعیدالرحمان صدیقی، سینٹرل پریس کلب کے سیکرٹری فنانس اور ریاستی اخبار کے ایڈیٹر عبدالواجد خان،سینٹرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی رہنما جاوید چوہدری،سینٹرل یونین کے رہنما اور ریاستی اخبار کے ایڈیٹر محمد اقبال میر، سفیر احمد رضا، ممتاز قانون دان راجہ محمدحنیف خان ایڈووکیٹ،ایل بی فاروقی، مرزا سجاد، راجہ رخسار، سمیت مختلف سیاسی،سماجی،دینی،تاجر،وکلا،قائدین نے بھی شرکت کی جبکہ شہید ناصر خالد سلہریا کی والدہ محترمہ رخسانہ خالد شہید کے بھائی لیفٹیننٹ سہیل حسین خالد سلہریا سمیت عزیز واقارب اور شہریان مظفرآباد نے شہید کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیرمملکت نے کہاکہ اس ملک کو شہدا نے خون دے کر بچایا ہے ہم ان کو کسی صورت نہیں بھلاسکتے۔شہید ناصرسلہریا بلند ہمت اور قابل انسان تھے جنہوں نے صرف23سال کی عمر میں شہادت کارتبہ پایااور دشمن کے مقابلے میں سینہ سپر رہے جن کی بلند ہمت والدہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے شہید کے شہید والد کی جدائی کے باوجود اپنے بچوں کو اعلی تعلیم وتربیت کااہتمام کیا اور دو بیٹوں کو آرمی آفیسر بنایا۔انہوں نے کہاکہ مظفرآباد جب بھی آتا ہوں تو دومیل قائداعظم برج پر سرینگرکے فاصلے کا بورڈ پڑھتا ہوں اور دل میں حسرت ہوتی ہے کس دن کشمیری اور پاکستانی

بلا روک ٹوک کشمیر جائیں گے۔ان شا اللہ ایک دن بھارت کو کشمیر سے بالکل بوریا بستر گول کرنا ہوگا جیسے روس اور امریکا افغانستان سے بھاگے آج امت مسلمہ کو مبارک ہو 740سال بعد امت مسلمہ کو اللہ تعالی نے افغانستان میں بہت عزت دی ہے اور اسلامی نظام قائم ہورہا ہے تاہم حکومت پاکستان کی یہ پالیسی ہے کہ افغانستان میں جو بھی حکومت بنے گی ہم اس کی حمایت کرینگے اور

کسی کوپاکستان کیخلاف یا افغانستان کیخلاف سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ عمران خان کا Absolutely Not کہنا پوری دنیا میں گونج رہا ہے اور ان لوگوں کے ذہنوں پر کوڑے برساتا رہے گا جو آگ اور خون کا دریا بہانا چاہتے تھے کیونکہ آج کا پاکستان نیا پاکستان ہے۔عمران خان دنیا سے چلے جائیں گے مگر عمران خان کا یہ جواب نقش رہے گا۔برسی تقریب کے

اختتام پر مولاناعبدالماجد نے امت مسلمہ کے اتحاد،پاکستان اور افغانستان کے استحکام،مقبوضہ کشمیر کی آزادی، تمام شہدا وطن اور پوری دنیا میں شہید ہونے والوں خصوصا شہدا کشمیر کے لئے خصوصی دعا کروائی جبکہ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے بھی دعا کی گئی۔اس سے قبل شرکا برسی شہید ناصرخالد سلہریا کے مزار شاہناڑہ قبرستان گئے جہاں انہوں نے شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…