منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

صرف تین ماہ میں قومی خزانے کو 50 کروڑ ڈالر یعنی 83 ارب روپے کا نقصان حکومتی جرائم کا ثبوت ہے، شہباز شریف

datetime 5  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے سٹیٹ بنک اور نیپرا کی سٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ کو مسلم لیگ (ن) کی سچائی اور حکومت کے جھوٹ کا ثبوت قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ صرف تین ماہ میں قومی خزانے کو 50 کروڑ ڈالر یعنی 83 ارب روپے کا نقصان حکومتی جرائم کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے مارکیٹ سے 30 فیصد مہنگی ایل این جی خرید کر عوام پر ظلم ڈھایا، آج کیا ہورہا ہے، نیب کو نظر نہیں آرہا، وہ پانچ سال پرانے معاہدوں کو کھنگال رہی ہے، افسوس ہے،نیپرا کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا کہ ہم نے قوم سے جو کچھ کہا وہ حرف بہ حرف سچ تھا۔ انہوں نے کہاکہ سستی بجلی پیداکرنے والے پلانٹس کو چلانے کے بجائے مہنگی بجلی پیدا کرکے قوم کی جیب کاٹی گئی،کم پیداواری صلاحیت اور مہنگی بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کو استعمال کرکے عوام کے مسائل بڑھائے گئے۔ انہوں نے کہاکہ مہنگے پاور پلانٹس کو چلانے سے ملک پر مالی بوجھ اور قرض بڑھ گیا، نقصان عوام اور پاکستان کا ہوا۔ انہوں نے کہاکہ سٹیٹ بنک کی دوسری سہہ ماہی رپورٹ ثبوت ہے کہ ایل این جی کی وجہ سے بجلی کی لاگت میں کمی آئی،اللہ کا شکر ہے کہ سیاسی انتقام سے بھری حکومت میں بھی ملک وقوم کے لئے ہماری خدمت اور دیانت کی گواہی آرہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2017 سے 2020 کے دوران 234 ارب روپے کی بچت ہماری مخلصانہ عوامی خدمت کا ثبوت ہے،ہم نے جو محنت کی، اس سے قوم کے پیسے کی بچت ہوئی، عوام کو ریلیف ملا، اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 2018 اور2019 کی سٹیٹ بنک کی پہلی سہہ ماہی رپورٹ نے تصدیق کردی کہ کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی ہمارے اقدامات کی وجہ سے ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ ہماری محنت سے درآمدات میں 22.7 فیصد کمی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نے ایک تہائی کردار کیا، یہ نوازشریف کی محنت ہے۔ انہوں نے کہاکہ فرنس آئل منگوانے میں کمی اور ملکی کوئلے کے استعمال سے درآمدات میں کمی ہوئی، یہ نوازشریف کے وژن کی جیت ہے،2019 میں تھر میں کوئلے سے چلنے والے660 میگاواٹ پاور پلانٹ چلنے سے بجلی کی پیداوار میں 45 فیصد اضافہ ہوا، یہ چین کا تعاون تھا۔ انہوں نے کہاکہ سٹیٹ بنک اور نیپرا رپورٹ میں کیس اور فیس دونوں صاف نظر آرہے ہیں، خدا کرے نیب کو بھی نظر آجائیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…