منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

شہباز شریف کرپشن کے زکوٹا جن ہیں،کہتے ہیں مجھے کام بتاؤ میں کس کے پائوں پکڑوں،فیاض الحسن چوہان کی شدید تنقید

datetime 4  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پنجاب حکومت کے ترجمان و صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کرپشن کے زکوٹا جن ہیں،کہتے ہیں مجھے کام بتاؤ میں کس کے پائوں پکڑوں،اپوزیشن لیڈر اور انکے بیٹے حمزہ جانتے ہیں کہ ان کی بقاء کا کوئی چانس نہیں،اب انکا کیریئر شٹ ڈاؤن ہے،اپنے دورمیں سرکاری افسر نثار سمیت چار افسران کے ذریعے

سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑیوں پر منتھلی اکھٹی کرتے رہے اور الزامات ہم پر لگاتے ہیں، نور مقدم کیس ملزم ظاہر جعفر کسی رعائت کا مستحق نہیں ہے۔راولپنڈی آرٹس کونسل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایک آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پر کرپٹ خاندان آج واویلا کر رہا ہے،یہ لاتوں کے بھوت ہیں جو باتوں سے نہیں مانتے۔ انہوںنے کہاکہ فردوس عاشق اعوان انہیں جعلی کنیزوں کا لقب دیتی تھیں میں ان کو اصل کنیز کہتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ملک احمد خان کو شہباز شریف نے ترجمان لگا دیا انہیں مریم نواز کی پنجاب کی کنیز پر اعتبار نہیں ہے،پنجاب کی کنیز کو ملک احمد خان کے شہباز شریف کا ترجمان بننے پر اپنی نوکری کا ڈر لگ گیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ ہمارے خلاف ہیلی پیڈ، کورونا میں کرپشن کی بات کی جارہی ہے، ان کنیزوں کا کام ہی وزیراعظم اور عثمان بزدار کو برا بھلا کہنا ہے،اداروں اور حکومت کی باقاعدگی سے سالانہ آڈٹ رپورٹ آتی ہے،مقررہ وقت پر رپورٹ نہ ملنے پر آڈیٹر پیرا لکھتا ہے،ن لیگ آڈٹ رپورٹ پر 56 ارب کی بات کرتی ہے،ن لیگ کی اپنی 10 سالہ پنجاب حکومت کے آڈٹ رپورٹر منگوا لیں سب کے سامنے 100 ارب سے زیادہ آڈٹ ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کہتے ہیں رمضان شوگر ملز سے ان کا کوئی تعلق نہیں ،نواز شریف نے بھی پانامہ کیس میں بچوں اور ابا جی پر ڈال دیا تھا،اگلی پیشی پر شہباز شریف حمزہ اور سلمان کو بھی نہیں مانیں گے

(ن )لیگ نے جاتی امراء پر سرکاری 55 کروڑ روپے سے دیوار کھڑی کی تھی۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ اعلیٰ عدالتوں نے پنجاب حکومت کو کورونا وائرس جنگ پر کوٹ کیا. عوام بھی پنجاب حکومت کی طرح کورونا سے جنگ کریں،(ن )لیگ نے 19ویں اسکیل کے لوگ رکھے ہوئے تھے.یہ لوگ ہر ادارے کے سربراہ سے وصولیاں

کرتے تھے،یہ سب باتیں نیب اور ایف آئی والے بتا چکے ہیں، سستی روٹی، صاف پانی اسکیم، میٹروبس سب پر آڈٹ پیرا ہیں۔ انہوںنے کہاکہ احسن اقبال کے بھائی کو 95 کروڑ کا ٹھیکہ دیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ اورنج لائن ٹرین سے صرف 50 ہزار افراد مستفید ہوتے ہیں60 کروڑ روپے آپریشنل کاسٹ اور 7 کروڑ آمدن ہے50 کروڑ روپے سے زائد ہر ماہ خرچہ ہے۔انہوں نے پاکستان کے ہر ادارے سے دشمنی کی ہوئی ہے،سندھ حکومت کا کوئی بھی ترجمان

مناظرہ کرلے واضح کرتے ہیں کہ ہماری سندھ حکومت سے اچھی پرفارمنس ہے،برآمدات 26 ارب ڈالر تک گئی،درآمدات پر ہم نے قابو کیا.سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے، مارچ اپریل میں بلدیاتی انتخابات ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ نور مقدم کا قاتل سب سے بڑا شیطان اور غلیظ انسان ہے، اس نے حوا کی بیٹی کے خلاف بہت بڑا ظلم کیا.اس کو حقوق مانگنے کی بات نہیں کرنی چاہیے،اس کا جلد از جلد فیصلہ ہونا چاہیے اور پھانسی کے پھندے پر لٹکانا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…