ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

کورونا ویکسی نیشن کے بغیر ہوائی سفر پرپابندی عائد

datetime 4  ستمبر‬‮  2021 |

؁اسلام آباد(آن لائن)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) پاکستان نے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ رکھنے سے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق اندرون و بیرون ملک پروازوں پرکورونا ویکسینیشن یکم اکتوبر سے لازمی قرار دے دی گئی ہے

جس کے بعد یکم اکتوبر سے بغیر کورونا ویکسینیشن کے فضائی سفر پر پابندی ہوگی۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ 17 سال سے کم عمر افراد اور مریضوں کو کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے استثنیٰ ہوگا جبکہ مریضوں کو استثنیٰ سے متعلق معالج کا میڈکل سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان آنے اور جانے والے مسافروں کیلئے سفر سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کی شرط برقرار رہے گی جبکہ بیرون ملک جانے اور آنے والے مسافروں کے پاکستان کے ائیرپورٹس پر ریپڈ ٹیسٹ ہوں گے۔سی اے اے نے تمام ائیرلائنز کو نئی ہدایات پر سختی سے عمل کی ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بھی ویکسین کی دوسری خوراک سے متعلق ہدایت جاری کی ہے۔ این سی او سی کے مطابق جن شہریوں کی دوسری ڈوز کا وقت ہوچکا ہے وہ میسیج کا انتظار کیے بغیر دوسری خوراک لگواسکتے ہیں۔این سی اوسی کا کہنا ہے کہ دوسری ڈوز کسی بھی ویکسین سینٹر سے لگوائی جاسکتی ہے جبکہ اتوار کا دن خصوصی طور پر دوسری ڈوز کیلئے مقرر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…