جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہر وقت سر میں درد کے پیچھے چھپی حیران کن وجہ سامنے آگئی

datetime 4  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سر میں درد کی بہت سی اہم اور چونکا دینے والی وجو ہات ۔ ان وجوہات کو جان کر آپ سر درد کی وجو ہات پر قابو پا سکتے ہیں۔ سر درد ایک عام سی بیماری ہے جس میں عام طور پر ہر کوئی مبتلا ہو تا ہے سو میں سے نوے افراد کو زندگی میں کبھی نہ کبھی ضرور سر درد لا حق ہو تا ہے ۔ سر میں درد کی اہم وجو ہات بتانے سے

پہلے چند عام وجوہات بتانا چاہتا ہوں جیسے تیز دھوپ تیز روشنی تھکن شوگر لیول کم ہو نا تیز ہوا شور اور آلودگی وغیرہ اس کے علاوہ تیز نمک مرچ چاکلیٹ اور کولڈ ڈرنکس کے استعمال سے بھی انسان سر درد میں مبتلا ہو سکتا ہے اس کے علاوہ بے صبری غصہ اور مقابلہ بازی کی عادت بھی عام سر درد کی وجو ہات میں شامل ہے۔ ابھی چلتے ہیں سرد رد کی اہم وجو ہات کی جانب۔ سر درد کی پہلی اہم وجہ ہے نظر کی کمزوری بعض اوقات کچھ پڑھنے کی وجہ سے یا نظر کا کوئی کام کرنے کی وجہ سے سر کے اگلے حصے میں ہونے والا درد نظر کی کمزوری کی وجہ سے یا آنکھوں کی کسی تکلیف کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ جو نظر کی صحیح عینک لگانے کے بعد ختم ہو جا تا ہے دوسرے نمبر پر ہے بلڈ پریشر کی وجہ سے سر درد سر میں شدید دباؤ کے ساتھ یہ درد محسوس ہو تا ہے ہائی بلڈ پریشر اس درد کی وجہ بنتا ہے۔ اس درد سے بچنے کے لیے بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنا ضروری ہے نمبر تین دانتوں کا مسئلہ دانتوں کی تکلیف یا انفیکشن

کی وجہ سے سر کے اوپری حصے میں درد ہو تا ہے۔ اس سے چھٹکارے کے لیے دانتوں کا علاج ضروری ہے۔ سر درد کی چوتھی وجہ ہے بھوک۔ یہ درد کھانا کھانے سے پہلے ہوتا ہے جس کی وجہ مسلز کا کھچاؤ لو بلڈ شوگر زیادہ سو نا یا ڈائیٹنگ ہو تی ہے ایسے لوگ جو کسی خاص خوشبو روشنی اور ذائقے سے الرجک ہو تے ہیں ان کو اس الرجی کی

وجہ سے سر میں درد ہو جا تا ہے۔ اس درد کی وجہ کا صرف مریض کو ہی علم ہو تا ہے کہ اسے کس چیز سے الرجی ہے۔ اس سے بچنا ضروری ہو تا ہے۔ سر درد کی چھٹی وجہ ہے انفیکشن کا بخار۔ سر میں خون کی نالیوں کے سوجنے کی وجہ سے سر میں درد ہو تا ہے یہ عام طور پر کسی انفیکشن کی وجہ سے ہونے والے بخار سے ہو تا ہے نمبر سات

ذہنی دباؤ یہ درد اکثر سر کے سامنے کے حصے کن پٹیوں میں ہو تا ہے۔ عام طور پر جذباتی نفسیاتی اور جسمانی دباؤ اس کی وجہ بنتا ہے جس کو دور کر ناضروری ہو تا ہے سر درد کی آٹھویں وجہ ہے ٹیومر۔ اس کی وجہ سے ہونے والا درد ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا چلا جا تا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…