جمعہ‬‮ ، 28 جون‬‮ 2024 

آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

datetime 2  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)صوبائی دارلحکومت پشاورمیں آٹے کی قیمت میں ایک پھر اضافہ ہوگیا ہے۔پشاور کی مرکزی غلہ مارکیٹ اشرف روڈ میں اسپیشل فائن آٹا نایاب ہوگیا ہے

جس کی وجہ سے آٹے کی قیمت میں پھر اضافہ ہو گیا ہے، 85 کلو آٹے کی بوری 400 روپے اضافے کے بعد 5800 روپے جب کہ 20 کلو کا تھیلا 1150 روپے سے بڑھ کر 1250 کا ہوگیا ہے۔آٹا ڈیلرز نے مارکیٹ میں آٹے کی کمی کے پیش نظر قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔دوسری جانب نانبائیوں نے بھی آٹے کی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے نرخ میں فوری طور پر کمی کا مطالبہ کیا ہے۔یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں 85 کلو بوری کا ریٹ 6000 سے 6100 تک پہنچ گیا تھا جس پر روٹی کی قیمت 10 روپے سے 15 روپے تک پہنچ گئی تھی بعد ازاں صوبائی حکومت کے نوٹس پر قیمت میں کمی آئی تھی اور کچھ ماہ سے آٹا کی 85 کلو آٹے کی بوری 5200 سے 5400 تک فروخت ہو رہی تھی۔

موضوعات:



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…