کراچی (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی مرغی پال اسکیم پر کارکردگی رپورٹ تیارکر لی گئی، ملکی معیشت کی بہتری کا خواب ادھورا رہ گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملکی معیشت میں اضافے کے لیے مرغی پال اسکیم کا منصوبہ کارآمد ثابت نہ ہوا،مرغیاں لینے والوں نے انڈے مارکیٹ میں بیچنے کی بجائے گھر میں کھا لیے،کچھ لوگوں کی مرغیوں نے تو انڈے بھی نہ دئیے۔حکومت سے سستی مرغیاں لینے والوں میں 3 فیصد لوگوں کی مرغیاں مر بھی گئیں۔مرغی پالنے والے 80 فیصد لوگوں نے اسکیم کو سراہا ہے،90 فیصد نے مرغیاں مزید پالنے کو ترجیح دی ہے جبکہ 19 فیصد لوگوں نے مرغی پال اسکیم کو دوبارہ شروع کرنے سے توبہ کر لی۔