منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ملک میں بے ہودہ میوزک شروع کرنے اور اربوں روپے کمانے والے کو آج مذہب یاد آ رہا ہے

datetime 30  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق کی طرف سے نئے دور کی ماؤں کی تربیت پر تنقید کے معاملے پر جواد احمد بھی سامنے آ گئے ہیں،

ابرار الحق نے کہا تھا کہ جب ہم چھوٹے تھے تو اُس وقت کی مائیں بچوں کو گود میں لے کر کلمہ اور اللہ تعالیٰ کا نام سُنا کر سُلایا کرتی تھیں اور بچے فوراً سو بھی جاتے تھے لیکن آج کل کی مائیں بچوں کو فون تھما دیتی ہیں جس پر بے بی شارک ڈو ڈو چل رہا ہوتا ہے۔ اس بیان پر سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی، کسی نے ابرار الحق کو ماضی کے گانوں کے بول یاد کروائے تو کسی نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، گلوکار جواد احمد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کا کہا کہ پاکستان میں گھٹیا اور بے ہودہ میوزک شروع کرنے اور اس سے اربوں روپیہ بنانے والوں کو آج مذہب یاد آ رہا ہے، میں جانتا ہوں کہ یہ منافق لوگ کتنے غلیظ کرداروں کے مالک ہیں جو آج یہ بک بک کر رہے ہیں، اگر ماؤں کی لوریوں سے فرق پڑتا ہوتا انہیں سن کر ایسے گھناؤنے کردار جنم نہ لیتے، آج یہ مذہبی باتیں کرکے نیک بن رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…