جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

طالبان نے حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ کو نظربند کر دیا

datetime 26  اگست‬‮  2021 |

کابل، برلن (مانیٹرنگ، این این آئی)طالبان نے حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ کو نظر بند کر دیا ہے، اس بات کا دعویٰ روس کی خبر ایجنسی نے کیا ہے، ایجنسی کا کہنا ہے دونوں کو طالبان نے گھر میں نظر بند کر دیا ہے، طالبان نے اس کی ابھی تک تصدیق نہیں کی ہے، دوسری جانب جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ جرمنی اکتیس اگست کی مہلت ختم ہونے کے بعد بھی افغانستان کی معاونت جاری رکھے گا۔

طالبان کے ساتھ ممکنہ مکالمت سے جھجھکنا نہیں چاہیے۔بین الاقوامی برادری کو طالبان کے ساتھ بات چیت جاری رکھنی چاہیے تا کہ افغانستان میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ہونے والی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کو محفوظ رکھا جا سکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن چانسلر نے ملکی پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی نئی صورت حال ایک تلخ حقیقت ہے تاہم جرمنی سمیت مغربی دنیا کو اس حقیقت کا سامنا کرنا ہو گا۔ میرکل کے بقول ان کی حکومت چاہتی ہے کہ گزشتہ بیس برسوں کے دوران افغانستان میں بین الاقوامی برادری کے تعاون سے جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں انہیں کوئی نقصان نہ پہنچے۔انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان میں جو کچھ گزشتہ بیس برسوں میں حاصل کیا گیا ہے، اس کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل کے دوران طالبان کے ساتھ ممکنہ مکالمت سے بھی جھجھکنا نہیں چاہیے۔ چانسلر میرکل نے ابھی کل ہی افغانستان کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں اس ملک کے لیے جرمنی کی طرف سے انسانی بنیادوں پر مہیا کی جانے والی مالی امداد میں پانچ سو ملین یورو کے اضافے کا اعلان بھی کیا تھا۔چانسلر میرکل کا کہنا تھا کہ فضائی راستے سے افغان شہریوں کے انخلا کا عمل اگلے دنوں میں ختم ہو جائے گا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ بین الاقوامی برادری افغان شہریوں کی مدد کے سلسلے کو بھی ختم کر دے گی۔پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے انگیلا میرکل نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ اس وقت افغان شہریوں کو ہنگامی صورت حال کا سامنا ہے اور اس تناظر میں عملی اقدامات سے ہی لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…