احسان مانی نے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑ دیا

26  اگست‬‮  2021

لاہور (این این آئی، یو این پی) چیئر مین پاکستان کرکٹ احسان مانی نے مزید کام کر نے سے معذرت کرلی ۔یہ بات احسان مانی نے نجی ٹی وی سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہی ۔ صحافی نے احسان مانی سے سوال کیاکہ کیا آپ مزید کام کر نا نہیں چاہتے جس پر احسان مانی نے جی کہہ کر جواب دیا ۔ چیئر مین پی سی بی سے سوال کیا گیا کہ آپ نے چیئر مین پی سی بی

کیلئے کسی کا نام تجویز کیا ہے جس پر احسان مانی نے جواب دیاکہ تفصیلات وزیر اعظم ہائوس سے آئیں گی ۔ احسان نے مزید سوالات کا جواب دینے سے انکار کر تے ہوئے کہاکہ میں نے بتا دیا جتنا بتانا تھا ۔یاد رہے کہ چیئر مین پی سی بی احسان مانی کی وزیر اعظم عمران کی دوملاقاتیں ہوئیں جس کے بعد میڈیا پر خبریں گردش کر نے لگیں کہ وزیراعظم عمران خان نے چیئر مین پی سی بی احسان مانی کو مزید توسیع دینے سے انکار کر دیا ہے ۔دوسری جانب سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کرکٹ بورڈ کی سربراہی کے ممکنہ نئے امیدوار رمیز راجہ کی مخالفت میں سامنے آگئے۔سرفراز نواز نے کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ کر احسان مانی کی جگہ رمیز راجہ کو ممکنہ چیئرمین بنانے پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔خط میں سرفراز نواز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بطور پیٹرن اِن چیف پی سی بی آپ کو چیئرمین کے تقرر کا حق حاصل ہے، ماضی میں بگ تھری معاملے پر رمیز راجہ کے متنازعہ بیان سامنے آئے تھے، رمیز راجہ نے کہا تھا کہ بھارتی حمایت کے لیے پاکستانیت سے دور رہیں، پاکستان مخالف بیان دینے والے شخص کو عہدہ نہیں دیا جانا چاہیے، سرفراز نواز نے سابق کرکٹر ماجد خان اور ظہیر عباس کو ممکنہ چیئرمین بنانے کی بھی تجویز دی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…