جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ

datetime 25  اگست‬‮  2021 |

لاہور (این این آئی) ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ، کمشنر لاہور نے ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد پر پبلک مقامات میں داخلے کی ڈیڈ لائنز مقرر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سے منسلک افراد اساتذہ،انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ

کو پہلی ویکسی نیشن ڈوز لگوانے کے لیے 31 ستمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے محکمہ تعلیم سے منسلک افراد کے لیے دوسری ڈوز لگوانے کی ڈیڈ لائن 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے، ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ میں ٹرمنلز پر کام کرنے والے افراد کے لیے پہلی ڈوز کی ڈیڈ لائن 15 ستمبر جبکہ دوسری 15 اکتوبر مقرر کردی گئی ۔ ہوٹلز ریسٹورنٹ اور شادی ہالز میں داخلے کے لیے 30 ستمبر تک ویکسی نیشن لازمی قرار، میٹرو ، اورنج ٹرین اور بی آر ٹی میں سفر کے لیے ویکسی نیشن کی پہلی ڈوز لگوانے کی ڈیڈ لائن 31 اگست مقرر کی گئی ہے جبکہ،یکم ستمبر سے 15 ستمبر تک ویکسی نیشن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہمات چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی دفاتر میں ملازمت کرنے والے افراد کی ویکسی نیشن کروانا ادارے کے سربراہ کی ذمہ داری ہوگی۔ہوٹلز ، ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالز میں سٹاف اور کسٹمر کی ویکسی نیشن چیکنگ کی ذمہ داری مالکان یقینی بنائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…