اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مینار پاکستان کے واقعہ کے بعد عائشہ اکرم کی پرانی ویڈیو وائرل ہو گئی ، جس میں انہوں نے ٹک ٹاک بند کرنے کا کھلم کھلا اعلان کیا ۔ ایک نجی ٹی وی رپورٹر سے بات چیت کرتے ہوئے عائشہ اکرم کا کہنا تھا کہ میں لڑکیوں کو کہتی ہوں کہ اپنی عزت کی حفاظت سب سے پہلے کی جائی۔ عائشہ کا کہنا تھا کہ میں ٹک ٹاک کے حق میں بالکل نہیں ہوں میرا بس چلے تو میں اس بند کروا دوں ۔ عائشہ اکرم کا مزید کہنا تھا کہ اس ایپ کی وجہ وہ خواتین بھی باہر آگئی ہیں جو پہلے گھروں میں بیٹھی ہوئی تھی۔ اس ایپ کی وجہ سے میں نے اتنے لوگوں کی طلاق ہوتے ہوئے دیکھی ہیں۔ لوگوں کی زندگی خراب ہوگئی ہیں۔ اگر میرے پاس طاقت ہو تو میں اس ایپ کو فوراً بند کروا دوں۔واضح رہے کہ 14 اگست کو مینار پاکستان لاہور میں عائشہ کے ساتھ بدسلوکی کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ جس کے بعد 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
میں نے تو لوگوں کی طلاق ہوتے ہوئے بھی دیکھی ہے ۔۔ میرا بس چلے تو میں ٹک ٹاک پر پابندی لگا دوں ! مینار پاکستان واقعہ کے بعد عائشہ کی پرانی ویڈیو وائرل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں