جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

اب افغانستان میں کوئی خونریزی نہیں ہوگی، طالبان کی یقین دہانی

datetime 24  اگست‬‮  2021 |

کابل (این این آئی)افغان طالبان کے اہم رہنما خلیل الرحمٰن حقانی نے کہا ہے کہ اب افغانستان میں کوئی خونریزی نہیں ہوگی، ہمارا مقصد افغانستان کے لوگوں کو پْرامن ماحول فراہم کرنا ہے۔پاکستانی سر کاری میڈیا کو دیئے گئے انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ افغانستان اسلامی امارات تمام سیاسی گروہوں اور مقامی برادریوں کی نمائندہ حکومت ہوگی۔

خلیل الرحمن حقانی نے کہا کہ ایک جامع حکومت کی تشکیل کے لیے مختلف رہنماؤں اور افغان کمیونٹیز کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں جو طالبان اور افغانستان اسلامی امارات کے ساتھ اپنی وفاداری کا اظہار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سابق افغان صدر حامد کرزئی اور افغانستان کے سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہائی کرائی ان کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔خلیل الرحمن حقانی نے کہا کہ دیگر اہم شخصیات جیسا کہ حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار، گل آغا شیرزئی، مولانا شیر محمد اور حضرت عمر زخیلوال سے بھی ملاقاتیں کی گئی ہیں۔افغان صدر اشرف غنی، ان کے مشیران اور افغان مسلح افواج کے سربراہان کے لیے عام معافی کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہ وہ اپنی طرف سے سب کو معاف کرتے ہیں اور اب ہر شخص کو اپنا فرض اور ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔خلیل الرحمن حقانی نے افغان شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک سے نہ جائیں اور جو لوگ پہلے ہی جا چکے ہیں وہ واپس آئیں اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں۔طالبان رہنما نے کہا کہ بیرون ملک سے افغانوں پر جنگ مسلط کی گئی ہے اور وہ لوگ جنہوں نے افغان بھائیوں میں تفرقہ پیدا کیا، اب افغانستان میں موجود نہیں۔خلیل الرحمن حقانی نے کہا کہ طالبان کی کامیابی ان کے اتحاد اور نظم و ضبط سے منسوب ہے

اور انہوں نے سیاسی اور میدان جنگ میں بھی دشمن کو شکست دی۔انہوں نے کہا کہ اب افغانستان میں کوئی خونریزی نہیں ہوگی، ہمارا مقصد افغانستان کے لوگوں کو پْرامن ماحول فراہم کرنا اور ان میں اعتماد پیدا کرنا ہے۔خلیل الرحمٰن حقانی نے کہا کہ کہ ہم اپنے امن کے ایجنڈے پر عملدرآمد کریں گے۔انہوں نے عالمی برداری سے مطالبہ کیا کہ وہ لوگوں میں خوف نہ پھیلائیں اور کہا کہ خوف و ہراس اور افراتفری افغانستان اسلامی امارات کا بیانیہ نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…