اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )رسول اللہﷺکی حیات مبارکہ سے ماخذ سنہرے اصول بچوں کو پڑھائے جائیں، وزیراعظم عمران خان ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ یکساں نصاب تعلیم پر عمل درآمد کو صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے جلد مکمل کیا جائے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ چھٹی تا بارہویں جماعت کے لیے نصاب کو اس سال کے آخر تک حتمی شکل دی جائے۔عمران خان نے کہا کہ تاریخ اسلام کے ساتھ رسول اللہﷺکی حیات مبارکہ سے ماخذ سنہرے اصول بچوں کو پڑھائے جائیں۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت یکساں قومی نصاب تعلیم پر اجلاس ہوا ۔ وزیراعظم نے وزارت تعلیم کی اب تک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔وزیراعظم نے کہا چھٹی تا بارہویں جماعت کے لیے نصاب کو اس سال کے آخر تک حتمی شکل دے دی جائے، تمام معاشرتی مسائل کا بہترین حل سیرت النبی ﷺ میں موجود ہے، تاریخ اسلام کے ساتھ ساتھ بچوں کو رسول اللہ ﷺکی حیات مبارکہ سے ماخذ سنہرے اصول بھی پڑھائے اور سمجھائے جائیں۔
رسول اللہﷺکی حیات مبارکہ سے ماخذ سنہرے اصول بچوں کو پڑھائے جائیں، وزیراعظم عمران خان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
عام تعطیل کا اعلان
-
ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی نژاد امریکیوں کی شہریت منسوخ کرنے کی تیاریاں تیز کر دیں
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی















































