اتوار‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2026 

ایران میں بدنام زمانہ ایوین جیل کی بھیانک صورتحال کی کہانی منظر عام پر آگئی،لیک فوٹیج نے تہلکہ مچا دیا

datetime 24  اگست‬‮  2021 |

تہران (این این آئی)ایران کے دارالحکومت تہران کے نواح میں واقع بدنام زمانہ ایوین جیل میں نصب نگرانی کے کیمروں کی افشا ہونے والی فوٹیج منظرعام پرآئی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق اس میں جیل کی ناگفتہ بہ صورت حال اور بعض جیل کوٹھڑیوں میں قیدیوں سے

انسانیت سوز سلوک کی ان کہی تفصیل پتاچلتا ہے۔خود کو ہیکرزکے طورپرمتعارف کرانے والے ایک گروپ نے جیل کے اندرون کی فوٹیج کو آن لائن جاری کیا ۔اس نے نگرانی کے کیمروں کی ویڈیوکے کچھ حصے امریکی خبررساں ایجنسی کے ساتھ شیئرکیے ۔ان مبینہ ہیکرزکا کہنا تھا کہ وہ اس فوٹیج کے ذریعے جیل کے سنگین حالات کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں اور یہ بتانے کی کوشش کررہے ہیں کہ جیل میں سیاسی قیدیوں اوربیرون ملک بالخصوص مغرب کے ساتھ تعلقات شبے میں پکڑے گئے قیدیوں سے سے کیا سلوک روا رکھا جارہا ہے۔فوٹیج کے ایک حصے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنا بازوکاٹنے کی کوشش میں باتھ روم کا آئینہ توڑدیتا ہے۔ نگرانی کے کیمروں کے ذریعے فلم بند کیے گئے مناظرمیں قیدی اور یہاں تک کہ جیل محافظ ایک دوسرے کو مارپیٹ کررہے ہیں۔سنگل کمروں میں قیدی دیواروں کے ساتھ ٹیک لگائے بیٹھے تھے اور گرم رہنے کے لیے خود کو کمبلوں میں لپیٹ رہے تھے۔ہیکروں کے اس گروپ نے آن لائن اکائونٹ سے پیغام میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دنیا ایران میں تمام سیاسی قیدیوں کی آزادی کے لیے ہماری آواز سنے۔ایک اور ویڈیو میں جیل محافظ قیدی کی وردی میں ایک شخص کو مارتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ ایک گارڈ ایک اورقیدی کو گھونسے ماررہا ہے۔محافظ بھی قیدیوں کی طرح آپس میں لڑتے جھگڑتے ہیں۔ بہت سے محافظ ایک ہی کمرے میں ٹھونسے ہوئے ہیں۔ان میں سے کسی نے بھی فیس ماسک نہیں پہن رکھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…