پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

انجلینا جولی نے پہلی پوسٹ میں افغان لڑکی کا خط شائع کردیا

datetime 23  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)معروف امریکی اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی مندوب برائے مہاجرین انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر اپنا اکائونٹ بنالیا اور پہلی ہی پوسٹ افغان خواتین کے نام کردی۔ انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر اکائونٹ بنایا ہے اور ایک ہی دن میں ان کے

فالوورز کی تعداد 72 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ امریکی اداکارہ نے اپنی پہلی پوسٹ میں افغانستان کی ایک نوعمر لڑکی کے خط کا عکس شائع کیا ہے جس میں لڑکی نے لکھا ہے کہ افغانستان میں لوگ سوشل میڈیا پر بات چیت اور آزادانہ اظہار خیال کا حق کھو رہے ہیں۔انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ میں نے انسٹاگرام پر اکائونٹ اسی لیے بنایا ہے کہ ایسی کہانیاں دنیا بھر کے لوگوں کو سنائوں، اْن کی آواز بنوں جو اپنے بنیادی انسانی حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔انجلینا جولی نے پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ میں نے نائن الیون سے دو ہفتے قبل افغانستان کی سرحد کا دورہ کیا تھا جہاں افغان مہاجرین سے ملی تھی۔ بیس برسوں بعد ایک بار پھر وہ لوگ بے گھر ہونے کے خوف اور غیر یقینی صورتحال سے پریشان ہیں۔یاد رہے کہ خوبصورت اور باصلاحیت شہرہ آفاق امریکی اداکارہ انجلینا جولی کی انسان دوستی کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے انھیں خصوصی مندوب برائے مہاجرین مقرر کیا تھا۔ وہ دنیا بھر میں جنگ زدہ علاقوں میں پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کرتی ہیں اور بے وطن لوگوں کی داد رسی کرتی ہیں۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…