پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

نئے اسلامی سال پر خانہ کعبہ کو غسل دے دیا گیا، روح پرور مناظر‎

datetime 23  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (این این آئی)نئے اسلامی سال 1443 ہجری کے موقع پر منعقد کی گئی سالانہ روح پرور تقریب میں خانہ کعبہ کو غسل دے دیا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی غیر موجودگی میں ان کے مشیر و گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے خانہ کعبہ کو غسل دینے کے فرائض سرانجام دئیے۔عموماً غسلِ کعبہ کی نگرانی خادم حرمین شریفین خود کرتے ہیں

تاہم اس مرتبہ یہ فریضہ مکہ مکرمہ کے گورنر نے سرانجام دیا۔گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے عرق گلاب سے معطر آبِ زمزم سے خانہ کعبہ کو اندر سے غسل دیا اور کعبہ شریف کی دیوار کپڑے کے ٹکڑے سے خشک کی۔خانہ کعبہ کو غسل دئیے جانے کیلئے عرق گلاب سے معطر آبِ زمزم کا مرکب کورونا وائرس کی عالمی وبا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر کے تحت جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے پہلے ہی تیار کرلیا گیا تھا۔کعبہ کو غسل دینے کی تقریب میں مکہ کے نائب گورنر شہزادہ بندر بن سلطان بن عبدالعزیز اور حج و عمرہ کے قائم مقام وزیر ڈاکٹر اسام بن سعد بن سعید نے بھی شرکت کی۔تقریب میں حرمین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس، ممتاز علما اور کلید برداران کعبہ بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر شیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن السدیس نے زور دیا کہ خانہ کعبہ کو غسل دیے جانے کی رسم مملکت کی دانشمندانہ قیادت کی جانب سے حرمین شریفین کو دی جانے والی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔انہوں نے شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمٰن آل سعود کے دور سے لے کر شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد محمد بن سلمان کے خوشحال دور تک حرمین شریفین اور ان کے زائرین کا ہر طرح سے خیال رکھے جانے کی بھی تعریف کی۔علاوہ ازیں حرمین شریفین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر غسل کعبہ کے لیے استعمال کیے جانے والے آلات سے متعلق ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔واضح رہے کہ غسلِ کعبہ کی رسم سال میں دو مرتبہ یکم شعبان اور محرم کے مہینے میں ادا کی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…