جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

پودینے کی چائے دماغ کو تیز کرتی ہے

datetime 23  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پودینے کی چائے سے متعلق اکثر بتایا جاتا ہے کہ یہ تیزابیت اور سینے کی جلن دور کرنے کے حوالے سے بہت فائدہ مند ہے۔ مگر پودینہ بھی کئی اقسام کا ہوتا ہے ایک سادہ پودینہ جو ہم کھانوں میں سلاد کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ اسی طرح پودینے کی

ایک قسم پہاڑی پودینہ جسے سپیئر منٹ کہا جاتا ہے۔ یہ طبی مقاصد میں استعمال کیا جاتا ہے جس کو اکثر دواؤں میں شامل کیا جاتا ہے کیونکہ اس کی افادیت عام پودینے سے زیادہ ہے۔کے فوڈ کے مطابق سپیئرمنٹ میں بڑی تعداد میں اینٹی آکسیڈنٹس اور پوٹنٹ اینٹی آکسیڈنٹ، روزمیرینک ایسڈز، فلاونیز، لیمونن، مینتھول اور وٹامن سی پایا جاتا ہے جو تمام اجزاء آپس میں مل کر ہماری صحت اور خوبصورتی کے لئے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سپئرمنٹ دماغ کو تیز بناتا ہے جس سے ہمارا اعصابی نظام بھی بہتر ہوتا ہے اور حافظہ بڑھتا ہے۔ وہ لوگ جنھیں بھولنے کی بیماری ہے ان کے لیئے اس پودینے کی چائے سب سے زیادہ کارآمد ہے کیونکہ یہ دماغ میں موجود ریشوں کو متحرک بنانے میں اہم کام کرتی ہے۔ بلڈ پریشر کا اتار چڑھاؤ جسم میں مذید پیچیدگیاں پیدا کرتا ہے جوکہ صحت کے لئے مضر ہے۔ اگر آپ اس مسئلے کو کنٹرول کونا چاہتے ہیں تو اس چائے کا استعمال آپ کے لئے بھی مفید ہوگا۔ خواتین و مرد حضرات میں اینڈروجن اور پروجیسٹران ہارمونز کی کمی و زیادتی کی وجہ سے اندرونی صحت پر منفی اثرات پڑتے ہیں جن کا علاج سب سے زیادہ طویل اور مہنگا ہے۔ اس لئے آپ سپیئرمنٹ کی چائے کو روزانہ نہارمنہ استعمال کرنے سے تمام ہارمونل بیماریاں کنٹرول ہوجاتی ہیں۔ ہاضمہ درست رکھنا یوینی طور پر اس زمانے میں ذرا مشکل ہوگیا ہے کیونکہ مختلف قسم کے غیرمعیاری کھانے اور جنگ فوڈز معدے کو بے ترتیب کردیتے ہیں۔ اسلئے یہ چائے آپ کے معدے کو توانا اور ہاضمے کو درست رکھتی ہے۔ یہ اینٹی بیکٹریل اور اینٹی فنگل ہے جو ہماری قوتِ مدافعت کو بڑھاتی اور جسم کو مختلف قسم کے وائرل انفیکشن اور جراثیموں کے حملے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لئے ریلیکسنٹ دوائیں کھانے سے بہتر ہے کہ آپ سپیئرمنٹ کی چائے سے فائدہ اٹھائیں جو دماغ کو طاقت بھی پہنچائے اور ذہن کو سکون بھی۔ ماہرین کی نظر میں اضافی بالوں کے فولیکلز کو کمزور کرنے میں یہ چائے بہت کارآمد ہے جوکہ مختلف ریموول کریموں میں استعمال بھی کی جاتی ہے۔ فلاوینیز اور دیگر کیمیائی مرکبات ہونے کی وجہ سے یہ پودینہ خون کی صفائی کا کام کرتا ہے جس سے شریانیں بھی مضبوط ہوتی ہیں اور دل بھی۔ رنگ نکھارنے کے لئے بس کچھ استعمال کرلیا ہے تو اب اس چائے کا استعمال آپ کے لئے کارآمد رہے گا کیونکہ یہ خون کی صفائی کرتی ہے جس کی وجہ ہمارا رنگ قدرتی طور پر نکھرتا ہے اور مردہ خلیات روزانہ کے استعمال سے ختم ہوجاتے ہیں اور یوں ہمارا رنگ صاف ہو جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…