پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، مجموعی سرمایہ 84 کھرب سے بھی تجاوز کر گیا

datetime 23  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)نئے کاروباری ہفتہ کے پہلے دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس 500پوائنٹس بڑھ گیا اور انڈیکس48ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ 89ارب روپے کے اضافے سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 84کھرب روپے سے تجاوز کر گیا،کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کی بدولت67فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

سرمایہ کارو ں اور مالیاتی اداروں کی بینکنگ،ٹیلی کام،سیمنٹ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری اور منافع بخش حصص کی خریداری کی بدولت پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دورا ن انڈیکس 47600،47700،47800،47900،48000اور48100پوائنٹس کی6بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 512.39پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 47599.82پوائنٹس سے بڑھ کر 48112.21پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 234.41پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 19103.04پوائنٹس سے بڑھ کر 19337.45پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32465.22پوائنٹس سے بڑھ کر 32816.59پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 89ارب93کروڑ19لاکھ25ہزار210روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم83کھرب10ارب 13کروڑ60لاکھ 26ہزار255روپے سے بڑھ کر 84کھرب 6کروڑ79لاکھ 51ہزار465روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 14ارب روپے مالیت کے 39کروڑ76لاکھ 96ہزار حصص کے سود ے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 13ارب روپے مالیت کے 29کروڑ91لاکھ 34ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 494کمپنیوں کا کاروبار ہو ا جس میں سے 331کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،144میں کمی اور 19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا،کاروبار کے لحاظ سے ہم نیٹ ورک 3کروڑ53لاکھ،بینک آف پنجاب 2کروڑ22لاکھ،غنی گلوبل 1کروڑ98لاکھ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ63لاکھ ازگارڈنائن 1کروڑ52لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ

کے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت میں 300.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 10000.00روپے ہو گئی اسی طرح 260.01روپے کے اضافے سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 17560.00روپے پر جا پہنچی جبکہ باٹا پاک کا بھاؤ88.41روپے گھٹ گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت 1660.00روپے ہو گئی اسی طرح 64.75روپے کی کمی سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت 2715.25روپے پر آگئی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…