اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے تاجروں اور ملازمین کو30اگست تک کی ڈیڈ لائن دیدی، بڑی پابندی لگانے کا فیصلہ

datetime 23  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، بہاولنگر(این این آئی) حکومت نے ویکسیئن نہ لگوانے والے تاجروں اور ملازمین کو30اگست تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تاجر اور ملازمین 30اگست تک ویکسیئن لگوالیں ایسانہ کرنیوالے دکانداروں کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی ان کی دکانیں سیل کرنے کے علاوہ انہیں بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائینگے اس سلسلہ میں دکانداروں سے کہا گیا ہے کہ

وہ ویکسیئن کیساتھ ساتھ ماسک کا استعمال بھی لازم کریں اور کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ کرونا کی وباء سے بچنے میں مدد مل سکے۔کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد کا 30 اگست کے بعد بازاروں، ہوٹلز،ریسٹورنٹس، پبلک ٹرانسپورٹ میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور میں کوروناویکسی نیشن تیز کرنے کے لئے کمشنر لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے اہم فیصلے کیے،کمشنرلاہور کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں سی سی او ایم سی ایل حافظ شوکت،ایڈیشنل کمشنر امان انور قدوائی،ایسی جی شاہدکاٹھیا،اے سی پروٹوکول حافظ قیصر،ڈائریکٹر کالجز،سی ای اوہیلتھ اتھارٹی،ایجوکیشن،ڈی ڈی ایچ اوز، اے سیزنے شرکت کی۔کمشنر نے اجلاس میں کوروناویکسین کے متعلق تمام شکایات لاہور کی سطح پرخود چیک کرنے کافیصلہ کیا،30اگست کے بعد بغیرکوروناویکسین مسافروں کوسفری سہولیات نہیں ملیں گی،لاری اڈوں سے بغیرویکسین مسافروں کوسفری سہولیات نہیں ملیں گی،مارکیٹس میں بغیر کوروناویکسین افرادکاداخلہ بندکرنے کے بینرز آویزاں ہوں گے۔کمشنرلاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے18سال سے زائدعمرطلباوطالبات کے لئے کالجز میں ویکسین سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا،یو سی سطح پراعلانات سے شہریوں کوآگاہ کیا جائے گا،

ویکسین وافر مقدار میں موجود یو سی سطح پر مہم شروع کی جارہی ہے،محکمے ویکسین نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کا ڈیٹا دیں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ1ہزار سوشل موبلائزرزووالنٹیرز سرکاری شناخت کے ہمراہ ویکسین مہم چلائیں گے،سینٹر،مہیا ویکسین کی قسم اوراوقات سے شہریوں کو آگاہ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…