اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

مریم نواز کی بہو نے کس ڈیزائنر کا لباس پہنا؟ ہر طرف چرچا ہونے لگا

datetime 23  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب گزشتہ شب لندن کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی والدہ مریم نواز نے بیٹےاور بہو کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کیلئے نیک

خواہشات کا اظہار کیا جب کہ اس دوران مریم نواز کی بہو عائشہ سیف کا برائیڈل جوڑا موضوعِ بحث بنا رہا۔میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہےکہ عائشہ سیف نے بھارت کے مقبول و معروف ڈیزائنر ‘سبیاساچی’ کا تیار کردہ برائیڈل لباس پہنا۔تصاویر میں عائشہ سیف کو ہلکے گلابی رنگ کے دلکش لہنگے میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے اور یہ بھارتی طرز کا جوڑا تھا۔جب کہ سبیاساچی کے آفیشل انسٹاگرام پر موجود دُلہن کی تصویر میں بھی لڑکی بالکل اسی طرز کا لباس زیب تن کی ہوئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے نکاح کی تصاویر وائرل ہوگئیں ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنید صفدر اپنے نانا سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ اسٹیج پر بیٹھے ہوئے ہیں۔نکاح کی تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد شریک تھے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہے جنید صفدر کالے پینٹ کوٹ میں پہنے ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…