جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

ختم نبوت وناموس رسالتؐ کیخلاف کوئی بھی سازش دوارب مسلمانوںکے ایمان پرحملہ ہوگا ،13 دینی جماعتوںنے یورپی یونین کی قراردادکومستردکردیا

datetime 22  اگست‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن) ملک کی قابل ذکر13 بڑی دینی جماعتی اتحادتحفظ ختم نبوت الائنس پاکستان کے سرپرست پیرسلمان منیرسجادہ نشین خانقاہ سمبڑیال کنوینئرعلامہ محمدممتازاعوان متحدہ علماء کونسل کے سربراہ مولاناعبدالرئوف ملک جے یوپی کے رہنمامفتی غلام حسین نعیمی جماعت اسلامی کے نائب امیرڈاکٹرفریداحمدپراچہ ورلڈپاسبان ختم نبوت کے نائب امیرمولاناالیاس چنیوٹی (ایم پی اے)

مسلم لیگ (علماء مشائخ)کے چیئرمین پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری جے یوآئی کے رہنماعلامہ شعیب الرحمن قاسمی متحدہ جمعیت اہلحدیث کے جنرل سیکرٹری شیخ محمدنعیم بادشاہ جمعیت اہلسنت کے رہنماپیرجمشیدنورانی تحریک ملت جعفریہ کے رہنماحافظ کاظم رضانقوی چاروںمسالک علماء بورڈ کے جنرل سیکرٹری حافظ محمدامجد مجلس احراراسلام کے رہنمامیاںمحمداویس ،مولانایوسف احرارخاکسارتحریک کے رہنمارانامحمدایوب اورتنظیم علمائو مشائخ اہلسنت کے رہنماپیرطارق محمودنقشبندی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میںیورپی یونین کی اس قراردادپرسخت احتجاج کرتے ہوئے کہ جس میںحکومت پاکستان سے مطالبہ کیاگیاہے کہ تحفظ ختم نبوت وناموس رسالتؐ قوانین کوختم یاانہیں غیرمئوثرکرنے اورتوہین رسالت کے مجرموںکورہاکرنے کے مطالبے پرمبنی قرارداداکویکسرمستردکردیاہے اورکہاہے کہ یورپی یونین کی یہ قراردادسراسرپاکستان کے اندرونی وبیرونی معاملات میںکھلی مداخلت اوربین الاقوامی قوانین کے بھی خلاف ہے کیونکہ عالمی قوانین کے تحت کسی بھی ملک کے اندرونی یامذہبی معاملات میںمداخلت نہیںکی جاسکتی یورپی یونین کی اس قراردادسے 22کروڑاسلامیان پاکستان کے جزبات سخت مجروح ہوئے ہیںاس پریورپی یونین معافی مانگ کرقراردادواپس لے۔ کیونکہ غیورمسلمان اپنی جان ،مال،اولاد،تن،من،دھن سب کچھ قربان کرسکتے ہیں لیکن وہ اپنے آقاؐ کی ختم نبوت وناموس رسالتؐ کیخلاف کوئی بھی ناپاک سازش کوہرگزہرگزبرداشت نہیںکرسکتے۔انہوںنے مزیدکہاکہ ختم نبوت وناموس رسالتؐ کیخلاف کوئی بھی سازش دنیاکی ایک چوتھائی قوم دوارب مسلمانوںکے ایمان پرحملہ تصورہوگااور جس کے نتائج انتہائی بھیانک ہونگے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…