جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

عربی قہوہ صحت کے لیے مفید بھی ہے اور مضر بھی یہ کیسے فائدہ مند اور کیسے صحت کے لیے نقصان دہ ہے ؟ جانئے

datetime 22  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد(یواین پی)عربی قہوہ صحت کے لیے مفید بھی ہے اور مضر بھی۔ یہ دنیا بھر میں رائج انواع و اقسام کی کافی سے منفرد ہے جس میں کیفین کی مقدار کافی کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔ عربی قہوہ نہ صرف خوش ذائقہ ہوتا ہے بلکہ یہ صحت کے لیے مفید ہے اور حد سے زیادہ استعمال کرنے پر مضر صحت بن جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عربی قہوے میں بعض وٹامنز مخصوص تناسب سے

پائے جاتے ہیں۔قہوے کے فوائد:اس میں وٹامن بی ٹو گیارہ فیصد، وٹامن بی فائیو 6 فیصد، پوٹاشیم 3 فیصد، میگنیشیم دو فیصد ہوتا ہے۔عربی قہوے میں اینٹی اوکسیڈنٹ مواد شامل ہوتا ہے یہ اعصابی نظام کو متحرک کرتا ہے۔ دماغ میں سوچنے اور توجہ مرکوز کرنے کے لیے بے حد مفید ہے۔ اس سے بھوک کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ حد سے زیادہ کھانے کی خواہش سے چھٹکارا حاصل ہوتا ہے جبکہ ورزش کے بعد عضلات کو زیادہ نہیں سکڑنے دیتا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قہوے کا استعمال خون میں ذیابیطس کی متوازن مقدار برقرار رکھنے میں معاون بنتا ہے۔ یہ انسولین کا تناسب بڑھا دیتا ہے جبکہ بعض مدافعتی امراض کی مزاحمت میں معاون بنتا ہے۔ قہوہ پینے سے نیند اور اونگھ کا غلبہ ختم ہوجاتا ہے۔ عربی قہوہ متوازن انداز میں استعمال کرنے سے دل کے دورے کا امکان کم ہوتا ہے اور یہ شریانوں میں موجود روغنیات کو جلا دیتا ہے۔ دماغی اٹیک سے روکتا ہے۔قہوے کے نقصانات: ماہرین کا کہنا ہے کہ عربی قہوہ زیادہ پینے کے بہت زیادہ نقصانات ہیں۔ نیند دور ہو جاتی ہے اور بے خوابی کا عارضہ لاحق ہوتا ہے۔ دل کی دھڑکنیں تیز ہوجاتی ہیں۔ حاملہ خواتین کثرت سے عربی قہوہ پیتی ہیں تو جنین کی شکل و صورت بگڑنے کا خدشہ ہوتا ہے۔جسم میں آئرن کو جذب کرنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…