جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

جب دیکھا کہ میرے جسم میں جان نہیں رہی تو آسمان کی طرف دیکھ کر اللہ پاک سے کیا دعا کی ؟ عائشہ اکرم بتاتے ہوئے رو پڑیں

datetime 20  اگست‬‮  2021 |

گریٹر اقبال پارک میں ہراساں کی جانے والی خاتون عائشہ اکرم کا میڈیکل مکمل کرلیا گیا ۔ عائشہ اکرم کا میڈیکل نوازشریف اسپتال یکی گیٹ میں کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں میں خاتون کے جسم پر سوزش اور زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں، کانوں پر نوچنے کے نشانات ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق خاتون ٹک ٹاکرکو ہراساں کرنے والے 56 افراد کی تصاویر نادرا کو بھیج دی گئیں، واقعے میں زیر حراست 20 افراد کو تفتیش کے لیے سی آئی اے پولیس کے حوالے کیا گیا ہے، پولیس کو ان افراد کی شناخت کے لیے نادرا رپورٹ کا انتظار ہے، تمام افراد کو مینار پاکستان سے ملحقہ علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔ تمام افراد کی تصاویر اور حاصل کردہ فوٹیجز سے بنائی گئیں جن کو شناخت کے لیے نادرا بھجوایا گیا ہے جس کی رپورٹ جلد موصول ہو جائے گی ۔اس متعلق عائشہ اکرم نے کہا کہ سیکڑوں افراد نے ان کے بال نوچے، بے لباس کیا، ہوا میں اچھالا گیا، پانی میں گرایا گیا، دو بار تو سانس تک بند ہوگئی تھی اور میں نے بچنے کی امید چھوڑ دی تھی، ہجوم دو ڈھائی گھنٹے تک ہراساں کرتا رہاجب میں دیکھا کہ اب میرے جسم میں جان نہیں رہی تو آسمان کی دیکھ کر اللہ پاک سے کہا ہے کہ اے اللہ یہ زمین پھٹ جائے اور میں اس کے اندر چلی جائوں ۔ پولیس کو 2 سے 3 بار کال کی، تیسری بارکہا پلیز ہیلپ ،لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…