منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

امریکی خاتون سنتھیا رچی اپنے فلیٹ میں بےہوش پائی گئیں ہوش میں آنے کے بعدتہلکہ خیز بیان سامنے آ گیا

datetime 20  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )امریکی خاتون سنتھیا رچی اپنے فلیٹ میں بےہوش پائی گئیں،ہوش میں آنے کے بعدتہلکہ خیز بیان سامنے آ گیا۔پاکستان میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی پُراسرار طور پر اپنے فلیٹ سے بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی ہیں۔نجی ٹی وی ڈپلومیٹک انکلیو کے فلیٹ میں مقیم امریکی نژاد شہری سنتھیا رچی اپنے فلیٹ پر بے ہوش پائی گئیں

جنہیں ان کا ہمسایہ پولی کلینک اسپتال لے پہنچا تاہم فوری طور پر بے ہوشی کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بے ہوشی کی وجوہات کے تعین کے لیے کوششیں جاری ہیں، خاتون کا طبی معائنہ اور ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جس کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔تاہم امریکی نژاد سنتھیا رچی کا ہوش میں آنے کے بعد کہنا ہے کہ دو بھارتی شہریوں نے انہیں نشہ آور چیز دی تھی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک فلیٹ میں مقیم امریکی نژاد فلم ساز اور بلاگر سنتھیا رچی نے ہوش میں آنے کے بعد پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سنتھیا رچی نے بتایا دو بھارتی شہری ان کے اپارٹمنٹ میں آئے تھے، انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں کام نہ کروں، اس کے بعد بھارتی شہریوں نے انھیں کوئی نشہ آور چیز دی۔ قبل ازیں پاکستان میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی پْراسرار طور پر اپنے فلیٹ سے بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈپلومیٹک انکلیو کے فلیٹ میں مقیم امریکی نژاد شہری سنتھیا رچی اپنے فلیٹ پر بے ہوش پائی گئیں جنہیں ان کا ہمسایہ پولی کلینک ہسپتال لے پہنچا تاہم فوری طور پر بے ہوشی کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ خرم شہزاد نے بتایا کہ طبی معائنے میں سنتھیا رچی کے بلڈ پریشر سمیت تمام ٹیسٹ نارمل آئے ہیں، سنتھیا جلد واپس اپنے فلیٹ روانہ ہوگئیں، سنتھیا کی ویسے ہی تھوڑی سی طبیعت خراب ہوئی تھی یہ کوئی گمبھیر معاملہ نہیں۔دوسری جانب ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سنتھیارچی کا کہنا ہے کہ انہیں نشہ آور چیز دی گئی تھی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق سنتھیا رچی کا معدہ واش کردیا گیا ہے، معدے سے نکلنے والا مواد تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوادیا گیا۔ رپورٹ آنے کا انتظار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…