جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

افغان فضائی حدود اچانک بند ہونے پر 2بھاتی طیاروں کو واپس مڑنا پڑ گیا

datetime 17  اگست‬‮  2021 |

نئی دہلی(این این آئی)افغانستان کی فضائی حدود اچانک بند کیے جانے کے بعد بھارتی دارالحکومت دہلی جانے والے دو طیارے لاعلمی میں افغان فضائی حدود میں داخل ہوئے تو ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے نوٹم کے اجرا کے بارے میں خبردار کئے جانے پر انہیں فوری واپس مڑنا پڑا۔

ان میں سے ایک ایئر انڈیا کے طیارے کو شارجہ میں لینڈنگ کرنا پڑی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایوی ایشن ذرائع نے بتایاکہ جب افغانستان کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کابل پر بڑی تعداد میں غیرملکی مسافروں اور افغان شہریوں کے آجانے پر اچانک بھگدڑ مچنا شروع ہوئی تو صورتحال کنٹرول سے باہر ہوگئی۔افغان حکام نے فوری طور پر کابل ایئر پورٹ کو کمرشل پروازوں کی آمدورفت کیلئے بند کردیا اور افغانستان کی فضائی حدود بند کردی ، ایسے میں مالڈووا کی ٹیرا اویا ایئر لائن کی باکو سے دہلی جانے والی پرواز ٹی وی آر 750 مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 40 منٹ پر ترکمانستان کے راستے افغانستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئی تو ایئر ٹریفک کنٹرول نے خبردار کیا۔پائلٹ 11 منٹ میں جہاز کو واپس ترکمانستان لے گیا اور پھر ایران اور پاکستان کے راستے منزل پر پہنچا۔ایسا ہی کچھ ایئر انڈیا کی شکاگو سے دہلی جانے والی پرواز اے آئی 126 کے ساتھ ہوا۔ایئر انڈیا کا یہ بوئنگ 777 طیارہ ازبکستان کے راستے صبح 10 بجکر 5 منٹ پر افغانستان میں داخل ہوا تو ایئر ٹریفک کنٹرول نے پائلٹ کو خبردار کیا۔پائلٹ نے طیارہ کا روٹ فوری طور پر واپس موڑ لیا اور صرف 4 منٹ میں واپس ازبکستان کی حدود میں داخل ہوکر ترکمانستان اور پھر بھارت میں داخل ہوا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارے نے ایران سے پاکستان میں داخل ہوکر دارالحکومت دہلی جانا تھا مگر روٹ طویل ہو جانے کی وجہ سے فیول ختم ہونے کے خدشے کے پیش نظر پائلٹ نے ایران سے ہی طیارے کا رخ امارات کی طرف موڑ دیا۔شارجہ میں لینڈنگ اور ری فیولنگ کے بعد یہ پرواز اپنی منزل دہلی کیلئے روانہ ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…