لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں 165 ارب روپے کے قرض سے چلائی جانے والی اورنج لائن ٹرین نے پنجاب کی معیشت پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔ جس کے نتیجے میں چین سے لئے گئے
165 ارب روپے کے قرض کی سود سمیت پہلی قسط کی واپسی کی رقم میں مزید ایک ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ جس کے بعد پنجاب حکومت چین کو قرض کی پہلی قسط کے طور پر 17 ارب روپے ادا کرے گی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پہلی قسط کی رقم 15 ارب روپے تھی جو مارچ 2021ء میں 16 ارب روپے ہوگئی اور اب ڈالر کی قیمت بڑھنے کے بعد یہی رقم 17 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پنجاب حکومت چین سے حاصل کردہ اربوں روپے کے قرض کی واپسی کا سلسلہ رواں ماہ سے شروع کرنے جا رہی ہے۔