جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

پیاز کے رس سے اپنے ہزاروں روپے بچائیں ، بہترین نسخہ

datetime 17  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جسم پر آئی برو ، پلکوں اور سر کے بالوں کے علاوہ دیگر کوئی بھی بال یا کسی بھی جگہ بال ہو تو وہ اضافی لگتے ہیں اور خواتین ان کو ہٹانے کے لئے کبھی ویکس تو کبھی ریزر یا کوئی ریمیڈی استعمال کرتی نظر آتی ہیں۔ کے فوڈز میں ہم بھی آپ کو مختلف قسم کی گھریلو ٹپس بتاتے رہتے ہیں جس سے آپ اپنے غیر ضروری

بالوں کو ہٹا سکتے ہیں۔ بالکل اسی طرح آج ہم آپ لوگوں کے لئے لائے ہیں ایک ایسی جڑی بوٹی جس کا نام آپ پہلے بھی سن چکے ہوں گے یعنی نیاز بُو کے بیج اور پیاز جو روزمرہ ہمارے کھانوں میں استعمال ہوتی رہتی ہے۔ ان دونوں کے ملاپ سے ایسی بہترین ہیئر ریموول ریمیڈی تیار ہوگی جس سے آپ بالکل بازاری ویکس کے جیسے اپنے چہرے اور جسم پر ویکس کرسکتے ہیں اور اس کے چونکہ کوئی سائیڈ افیکٹس نہیں ہیں لہٰذا ہر ماہ میں اسی ٹپ سے بالوں کی صفائی کرنے سے جلد بھی چمکدار ہو جائے گی اور اضافی بالوں کی نشوونما بھی رُک جائے گی۔ دو پیاز کو اچھی طرح کدُو کش کرلیں اور اس کا پانی ایک پیالی میں جمع کرلیں۔ اب نیاز بُو کے بیجوں کو مکسر میں ڈالیں اور اتنا باریک پاؤڈر تیار کرلیں کہ یہ آسانی سے پیاز کے رس میں گُھل جائیں۔ پھر پیاز کے رس میں نیاز بُو کے بیجوں کا پاؤڈر مکس کریں اور ایک لیپ تیار کرلیں۔ اس لیپ کو جسم کے ہر اُس حصے پر لگائیں جہاں آپ کو اضافی بالوں کا مسئلہ ہے۔ 15 منٹ لگانے

کے بعد آپ یہ غور کریں کہ آپ کو یہ لیپ جلد پر سخت محسوس ہو رہا ہے یا نہیں، اگر نہیں تو مزید 20 منٹ لگا رہنے دیں اور جوں ہی آپ کو جلد کھچی کھچی محسوس ہو، بالوں کی مخالف سمت میں اس لیپ کو ہاتھ سے رگڑ کر اتارنا شروع کردیں۔ اس سے چھوٹے بڑے سارے اضافی بال بالکل صاف ہو جائیں گے اور اپ کی جلد بھی نرم و ملائم ہو جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…