جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

بھارت نے کابل سے اپنا سفارتی عملہ واپس بلا لیا

datetime 17  اگست‬‮  2021 |

نئی دلی،پیرس(این این آئی)بھارت نے ائیر فورس کے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے کابل میں تعینات اپنے سفارتی عملے کو واپس بلا لیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچھی آج صبح ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ افغانستان کی

موجودہ گھمبیر صورتحال کے پیش نظرکابل میں تعینات بھارتی سفیر اور عملے کو فوری طورپر افغانستان سے نکالنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔بھارتی فضائیہ کا گلوب ماسٹر سی 17 طیارہ منگل کی صبح 130 سے زائد افراد کو لے کر کابل سے روانہ ہوا۔ بھارتی سفیر اپنے عملے سمیت اسی طیارے میںموجود ہیں۔دوسری جانب افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر اتحادیوں کی جانب سے بھی امریکا کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتحادی ممالک کی جانب سے امریکی فوج کی واپسی کے فیصلے کی مذمت جارہی ہے۔افغانستان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ افغانستان کی بدلتی صورتحال افغانوں کے ساتھ ساتھ جرمنی کے لیے بھی ڈرامائی، سخت اورخوفناک ہے۔دوسری جانب برطانوی وزیر دفاع بین ویلس نے کہا کہ کابل پر طالبان کا قبضہ عالمی برادری کی ناکامی ہے، امریکا اور طالبان کے درمیان معاہدہ جس طرح ہوا وہ ایک غلطی تھی جس کے نتائج عالمی برادری کو بھگتنا پڑسکتے ہیں۔ادھر فرانسیسی صدرمیکرون کا کہنا تھا کہ روس، امریکا اور یورپ کے موثر انداز میں تعاون کے لیے ہم سب کچھ کریں گے کیونکہ ہمارے مفادات ایک ہیں، یہ بین الاقوامی سلامتی اور امن کے لیے نہایت اہم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…