جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

انڈیا میں افغان سفارتخانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سٹاف اشرف غنی کو گالیاں دینا شروع ہو گیا

datetime 16  اگست‬‮  2021 |

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان نے جیسے ہی کابل میں قدم رکھا تو افغانستان کے صدر اشرف غنی اپنا سازو سامان سمیٹتے ہوئے ملک سے فرار ہو گئے۔ ان کے فرار کی خبر جب نئی دہلی میں افغان سفارتخانے کے عملے تک پہنچی تو سفارت خانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پرسٹاف نے اشرف غنی کو گالیاں دینا شروع کر دیں، یہ کام فجر کی نماز کے بعد ہوا، اسے دیکھ کر دنیا ہکا بکا رہ گئی،

بعد میں ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ بھی کر دیا گیا لیکن اس وقت تک لوگ اس کے سکرین شارٹس لے چکے تھے، ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا کہ ہم شرمندگی کے ساتھ اپنے سر پیٹ رہے ہیں، غنی بابا اپنے بے ایمان ٹولے کے ساتھ فرار ہوگیا، اس نے ہر چیز کا بیڑا غرق کردیا۔ ہم اس بھگوڑے کی خدمت کرنے پر سب لوگوں سے معافی مانگتے ہیں۔ اللہ اس غدار کو سزا دے، اس شخص کی وراثت ہماری تاریخ پر ایک دھبے کی طرح رہے گی۔واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی ڈالروں سے بھری چار گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر لے کر فرار ہوئے تاہم اضافی رقم انہیں چھوڑنی پڑی۔روسی سفارتخانے نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر اشرف غنی فرار ہوتے وقت اپنے ساتھ کیش سے بھری چار کاریں اور ہیلی کاپٹر اپنے ساتھ لے گئے، پیسے اتنا زیادہ تھے کہ انہیں چھوڑنا پڑ گئے۔اشرف غنی کی چار کاریں کیش سے فل تھیں، ان کی ہیلی کاپٹر کے مختلف حصوں میں بھی رقم رکھنے کی پوری کوشش کی گئی، تاہم اس کے باوجود کچھ رقم انہیں پیچھے چھوڑنا پڑ گئی۔کابل کیلئے روسی صدر کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ یہ واضح نہیں کہ غنی حکومت اپنے پیچھے کتنی رقم چھوڑ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اشرف غنی کا موجودہ ٹھکانا معلوم نہیں ہے۔ گزشتہ دنوں افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وہ تاجکستان میں ہیں تاہم تاجک وزارت خارجہ نے اس کی تردید کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشرف غنی کا طیارہ تاجک فضائی حدود میں نہیں داخل ہوا اور نہ ہی یہاں اترا۔روسی سفارتخانے نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان سے فرار کے دوران بھاری رقم اسمگل کرنے کی کوشش کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق افغان صدر اشرف غنی ائرپورٹ پر 50 لاکھ ڈالرز سے بھرے تھیلے چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…