لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے والی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے سیاسی مستقبل سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے، فردوس عاشق اعوان اب زیادہ وقت اپنے حلقے سیالکوٹ میں گزاریں گی ۔ نجی وی نے ذرائع کے حوالے بتایا ہے کہ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے جو حکومتی عہدے ملنے کے بعد سے گورنرہائوس لاہور میں قیام پذیر تھیں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد انہوں نے گورنر ہائوس کے وی آئی پی روم سے اپنا تمام سامان اٹھا لیا ہے۔ یہ بھی بتایاگیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان اب زیادہ وقت اپنے حلقے سیالکوٹ میں گزاریں گی۔