منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کی پاکستان پر ڈالروں کی برسات کرنے کی تیاری، مالی ذخائر میں بے پناہ اضافہ متوقع

datetime 12  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان کو 2.77 ارب ڈالر 23 اگست کو مل جائیں گے، آئی ایم ایف کی جانب سے دی گئی رقم شفافیت سے خرچ ہوگی ہم یہ رقم لیکر شاپنگ مال میں شاپنگ کیلئے نہیں جائیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ نے 650 ارب ڈالر کی منظوری دی تھی،یہ رقم تمام ملکوں کیلئے منظور کی گئی ہے پاکستان کو 0.43 فیصد کے طور پر 2.77 ارب ڈالر 23 اگست کو مل جائیں گے،اس پر کوئی شرائط نہیں ہیں اور یہ براہ راست اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں آئیں گے اس رقم سے مالی ذخائر میں اضافہ ہوگا، آئی ایم ایف کے شکرگزار ہیں کہ کورونا سے مقابلہ کرنے والی معیشتوں کیلئے رقم کی منظوری دی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ افواہیں تھیں کہ شوکت ترین غائب ہوگیا، اب میں آپ کے سامنے ہوں آڈیٹر جنرل آف پاکستان بڑے بڑے پیرے بناتے ہیں،34 ہزار آڈٹ اعتراضات پر کسی نے کوئی جواب نہیں دیا آئی ایم ایف کی جانب سے دی گئی رقم شفافیت سے خرچ ہوگی،ہم یہ رقم لیکر شاپنگ مال میں شاپنگ کیلئے نہیں جائیں گے مشاورت سے خرچ کئے جائیں گے، بجلی ٹیرف کے معاملہ پر آئی ایم ایف کو جواب دیا جا چکا ہے، پہلے سے ٹیکس دینے والوں پر ٹیکس کی شرط بھی آئی ایم ایف کی نہیں مانی گئی،پائیدار محصولات میں بڑھوتری کیلئے دوسرے ذرائع استعمال کئے گئے، پاور سیکٹر میں آئی پی پیز کے ساتھ معاہدہ کیا جس میں 850 ارب روپے بچائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…