لاہور(این این آئی) نو رمقدم کو قتل کرنے کا معاملہ فرانزک رپورٹ اسلام آباد کو بھجوادی گئی ۔ فرانزک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نو ر مقدم کو قتل سے قبل زیادتی کا نشانہ بنایاگیا ۔ ظاہر جعفر کا ڈی این اے وقوعہ سے حاصل نمونوں سے میچ کرگیا ۔ آلہ قتل پر ملزم ظاہر جعفر کے فنگر پرنٹس موجود ہیں ۔ فرانزک لیبارٹری نے رپورٹ اسلام آباد پولیس کو بھیج دی ۔ فرانزک رپورٹ نے سی سی ٹی وی فوٹیج کو بھی درست قرار دے دیا ۔ سی سی ٹی وی میں مقتولہ نور مقدم اورملزم ظاہر جعفر کی ویڈیوز موجود ہیں ۔ فرانزک رپورٹ نے مقتولہ کے چھلانگ لگانے کی ویڈیو درست قرار دیدی ۔ مقتولہ نے جان بچانے کیلئے بالائی منزل سے چھلانگ لگائی ،ملزم ظاہر جعفر مقتولہ کو گیراج سے گھسیٹ کر واپس جائے وقوعہ پر لیکر گیا تھا ۔