ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان میں 25بلین ڈالر کی سرمایہ کار ی سے سی پیک کے 46منصوبے مکمل ہو چکے ہیں ، چینی سفیر

datetime 11  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )چینی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں 25بلین ڈالر کی سرمایہ کار ی سے سی پیک کے 46منصوبے مکمل ہو چکے ہیں ، پاکستانی کی معاشی اور سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔باہمی کوششوں سے سی پیک کے 46 پراجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں

اور کچھ زیر تعمیر ہیں جن پر اب تک 25اعشاریہ چار بلین امریکی ڈالر خرچ ہوچکے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کی دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر سیمنار سے خطاب کے دوران چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ سی پیک کے منصوبوں کے تحت 75ہزار بے روزگار افراد کو روزگار فراہم ہوا ۔ ملک میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے باوجود سی پیک کے دیگر منصوبوں پر تیزی کیساتھ کام جاری ہے اور اس پراجیکٹ میں کام کرنے والوں کو نوکری سے نہیں نکالا گیا ۔ گوادر پورٹ کی کامیابی کو وزیراعظم عمران خان نے بھی سراہا ، بجلی کے منصوبوں نے ملک کی لوڈ شیڈنگ جیسےمسئلے پر قابوپانے میں مدد ملی ہے ۔ سی پیک اب ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے پاکستان کیلئے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے ۔آئی ایس پی آ رکے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونیوالی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،دفاعی تعاون،سی پیک پر پیش رفت اور علاقائی سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔چینی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کی تعریف کی ۔انہوںنے اس عزم کو دوہرایا کہ چین بطور سٹرٹیجک شراکت دار پاکستان کی معاونت جاری رکھے گا ۔ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ملاقات کے دوران موجودتھے ۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…