ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

نئی ٹائمنگ جاری ، لاہور میں سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے‎

datetime 11  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سرکاری اسکولوں کے اوقات کر تبدیل کر دئیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ڈبل شفٹ سرکاری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے۔نئے اوقات کار کے مطابق پہلی شفٹ میں سکول صبح 7 بجے لگیں گے

جبکہ چھٹی 11بجے ہو گی۔دوسری شفٹ میں سکول دوپہر 2 بچے سے شام 6 بجے تک لگیں گے۔جمعہ سمیت پورا ہفتہ اسکولوں کے اوقات کار ایک ہی ہوں گے۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے عملے کو ویکسی نیشن کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ اسکولوں میں ویکسی نیشن کرانے کے لیے نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے لہذا 22 اگست تک تمام سرکاری اور نجی اسکولز کے اساتذہ اور دیگر عملے کی ویکسی نیشن کرانا لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ 22 اگست کے ذبعد کسی بھی فرد کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر اسکول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور ویکسی نیشن نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ اسکول کو سیل کردیا جائے گا۔قبل ازیں وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے 2 اگست سے سکول کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔نوٹیفکیشن کے تحت سرکاری و نجی سکولوں میں ایک دن میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ طلباء آسکیں گے۔بوائزکے سرکاری سکولوں کے اوقات کارصبح ساڑھے 7سے ساڑھے 12بجے تک ہوں گے جبکہ گرلز سکولوں کے اوقات کارصبح پونے 8بجے سے پونے ایک بجے تک ہوں گے۔انصاف آفٹرنون سکولوں کی ٹائمنگ شامل 3بجے سے 5بجے تک ہوگی۔ تاہم اب یہ اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے ہیں۔وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ سکولوں میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانا لازمی ہوگا۔‎



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…